| | | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ 2023،ہفتہ21 اکتوبر کا دوسرامیچ،انگلینڈاور جنوبی افریقا،دونوں کیوں خوفزدہ

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ ورلڈکپ 2023،ہفتہ21 اکتوبر کا دوسرامیچ،انگلینڈاور جنوبی افریقا،دونوں کیوں خوفزدہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ انگلینڈ کو اتوار کو دہلی میں افغانستان سے اور منگل کو دھرم شالہ میں جنوبی افریقہ کو ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اب یہ شکست خوردہ ٹیمیں آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں اہم میچ کھیل رہی ہیں۔انگلینڈ بدترین پوزیشن میں ہے۔2 میچزہارچکا ہے اور جنوبی افریقا اچھے آغاز کے بعد ہالینڈ سے ہارکر خود اعتمادی کھوچکا ہے۔دونوں ہی زلزلہ کی زد میں ہیں۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023،ہفتہ 21 اکتوبرکاپہلا میچ نہایت خطرناک،ڈچ کس سے جیت سکتے

رواں ایونٹ میں انگلینڈ کیلئے اہم میچ ہے،ایونٹ میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے اسے کامیابی درکار ہے۔جنوبی افریقا یہاں ایک شکست برداشت کرسکتا ہے لیکن انگلینڈ کی امیدیں ہی ختم ہوجائیں گی۔

جنوبی افریقا بمقابلہ انگلینڈ۔ایک جانب دفاعی چیمپئن انگلینڈ ہے اور دوسری جانب چوکرزکی پہچان پروٹیز۔ہفتہ 21 اکتوبر 2023 میں آئی سی سی ورلڈکپ کا میچ ہوگا۔دن کا دوسرا شو ہوگا۔دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

ورلڈکپ  کے ساتھ ہی اپنی نیند کے ساتھ پہچان بنانے والے پروٹیز کپتان تیمباباووما کو اب حقیقت میں جاگنا ہوگا،اس لئے کہ انگلینڈ اپنا خفیہ میزائل لانچ کررہاہے۔بین سٹوکس آج ایکشن میں ہونگے۔پہلی بار یہ ورلڈکپ کھیلتے دکھائی دیں گے۔انگلینڈ 2007 ورلڈکپ کے بعد سے جنوبی افریقا سے نہیں ہارا۔تمام 3 میچزجیتاہے لیکن اس وقت بکھرا ساہے۔اب تک دونوں میں 7 ورلڈکپ میچزکھیلے جاچکے ہیں۔انگلینڈ کو 4 اور جنوبی افریقا کو 3 فتوحات ملی ہیں۔دونوں کے اب تک کے 64 ون ڈے میچز میں جنوبی افریقا 33 فتوحات کے ساتھ آگے ہے۔انگلینڈ 30 میچز جیت سکا ہے۔یہاں پروٹیز کو سبقت ہے۔

بھارتی پولیس کاپاکستان زندہ آبادکہنے سے روکنے کا حکم،فین کی تکرار،کیسے بھگایا

ممبئی کو ورلڈ کپ کے لیے دو ہفتے انتظار کرنا پڑا، لیکن ٹورنامنٹ کا پہلا میچ یقیناً بہت زیادہ رنز والا ہوگا۔ پچ پر کچھ ہلکی گھاس ہے ۔ دونوں ٹیمیں کم مثالی آؤٹ فیلڈ پر قدرے ناگوار نظر آ سکتی ہیں، جس میں فیلڈنگ  کے نتیجے میں کئی اختلافی نوٹ آسکتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *