| | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ 2023،ہفتہ 21 اکتوبرکاپہلا میچ نہایت خطرناک،ڈچ کس سے جیت سکتے

لکھنو،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ ورلڈکپ 2023،ہفتہ 21 اکتوبرکاپہلا میچ نہایت خطرناک،ڈچ کس سے جیت سکتے۔آئی سی سی ورلڈکپ میں 21 اکتوبر 2023 کا دن بڑا ہے۔2 اہم میچز شیڈول ہیں۔ہفتہ کی صبح ایک میچ صبح دس بجے شروع ہوگا۔

نیدرلینڈز بمقابلہ سری لنکا۔اب تکک دونوں 5 بار ون ڈے میچزکھیل چکے،ہربار سری لنکا جیتا ہے۔دونوں کا بظاہر کوئی مقابلہ نہیں ہے لیکن پھر بھی ہے۔اس کے باوجود کہ ورلڈکپ کوالیفائر میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو فائنل سمیت 2 بار شکست دی تھی۔مطلب یکطرفہ ٹریفک۔اس کے باوجود ایک مقابلہ ہے۔

دونوں کا رواں ایونٹ میں چوتھا میچ ہے اور نیدرلینڈز جیسی چھوٹی ٹیم پاکستان کے ساتھ فائٹ کرتے،نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیل کر تجربہ لیتے اور جنوبی افریقا کو حیرت انگیز شکست دیتے نیدرلینڈزکیا ٹیم بن گئی ہے۔اس کے پاس 2 پوائنٹس ہیں۔ادھر سری لنکن ٹیم جنوبی افریقا،پاکستان اور آسٹریلیا سے ہارچکا ۔صفر پوائنٹ ہے۔عدم اعتمادی ہے اور نیدرلینڈزکے پیسرز سے خطرہ ہے۔

لکھنؤ کی سطح پر اغیر مساوی اچھال ہے۔  گیند بازوں کے لیے مددگار ہے۔ اسپنرز کو بھی کچھ مدد ملی ہے۔ لیکن اس بار زیادہ گھاس پڑے گی اور شاید سیمرز کو کچھ زیادہ ہی مدد کرے گی۔ موسم صاف اور دھوپ رہنے کی توقع ہے۔

بھارتی پولیس کاپاکستان زندہ آبادکہنے سے روکنے کا حکم،فین کی تکرار،کیسے بھگایا

اب سری لنکا کیلئے ایک خطرہ ہے۔1987 ورلڈکپ واحد ایونٹ تھا جب اس نے 3 سے زیادہ ابتدائی میچزہارے۔تب وہ تمام 6 میچزہارا تھا لیکن اس بار اسے کہیں زیادہ چوتھی شکست کا خطرہ ہے۔ٹاس کا کردار اہم ہوگا۔دن کا میچ ہے،اس کے لئے شروع کی بائولنگ مفید ہوسکتی ہے اور ڈچ ٹیم پہلے بال کرکے سری لنکن بیٹری فیل بھی کرسکتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *