| | | | | | | | | | | |

پاکستان سے واپسی،آسٹریلین ایئرپورٹ کے قریب کارکے خوفناک حادثہ کا شکار،مزید اہم خبریں

لاہور،میلبورن:کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ابھی جاری ہے،ایک سیریز ختم ہوگئی ہے۔دوسری شروع ہونے کو ہے۔جب تک دورہ مکمل طورپر اختتام پذیر نہیں ہوگا،اس وقت تک یہ کہنا ناممکن ہوگا کہ ہر چیز 100 فیصد ٹھیک ہوگئی ہے،بہرحال اس کی کامیاب کوششیں جاری ہیں،اس میں ایک تکلیف دہ،منفی اور پاکستان کے لئے خطرناک قسم کی بنتی  ہیڈلائنز بنتے بنتے بچی ہے۔

پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے براڈ کاسٹر  پاکستان سے ایئرپورٹ جاتے کارکے خوفناک حادثہ کا شکار ہوئے ہیں ،ڈرائیور کو شدید چوٹیں لگی ہیں،براڈ کاسٹر محفوظ رہ گئے ہیں،انہوں نے خیریت کے ساتھ اپنے ملک ،اپنے گھر پہنچ جانے کی اطلاع بھی کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  آسٹریلین صحافی ایڈم کولن خوش قسمت رہے ہیں،جب وہ پاکستان سے رخصت ہونے کے لئے لاہور ایئر پورٹ کی جانب کار میں رواں دواں تھے کہ کار کو خوفناک حادثہ پیش آگیا۔صحافی خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

انگلینڈ کے پائوں سے زمین کھینچ کر ویسٹ انڈین بائولرز کی پھر گولہ باری

بعد میں کولن نے ٹوئٹ کیا ہے کہ  یہ ایک خوفناک حادثہ تھا،اب میں گھر پر محفوظ ہوں۔ڈرائیور اس وقت بھی خراب حالت میں ہے،اس کی طویل سرجری ہوئی ہے،اب حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ اگر میں نے سیٹ بیلٹ نہ پہنی ہوتی تو     تو بہتر ہے کہ اس سے آگے سوچنے کی کوشش بھی نہ کروں۔

آئی پی ایل 2022 کا مایوس کن آغاز،پہلے میچ کا نتیجہ آگیا

ادھر انگلینڈ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف یقینی شکست سے بچائو کے لئے ٹیل اینڈرز پر انحصار کئے ہوئے ہے،بچنا مشکل ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سینٹ جارج میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے خاتمہ پر اس نے 103 رنزپر 8 وکٹیں کھودی ہیں،اس طرح پہلی اننگ کے 93 رنزکے خسارے کو نکالنے کے بعداس کی پاکٹ میں صرف 10 رنزہیں۔2 وکٹیں باقی ہیں۔کیل میئرز نے 13 اوورز میں 7  میڈن کیئے۔9 رنز دے کر 5 وکٹیں لی ہیں۔ویسٹ انڈین ٹیم نے انگلینڈ کے پہلی اننگ کے 204 رنزکے جواب میں جاشووا ڈی سلوا کی سنچری کی مدد سے 297 اسکور کئے تھے۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آج 2 ٹیمیں سیمی فائنل کی ٹکٹ لے لئے اپنے طور پر بڑی جنگوں میں ہیں،انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔دوسرا اہم میچ بھارت اور جنوبی افریقا کے مابین کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *