لیڈز۔کرک اگین سپیشل رپورٹ
لیڈز ٹیسٹ،علی عثمان کا اعتراف جرم اور ایک بڑا دعویٰ،تاریخ کی مماثلت۔کرکٹ بریکنگ نیوز
لیڈز ٹیسٹ: پاکستان بیک فٹ پر، مگر علی عثمان کی تباہ کن باؤلنگ اور حیران کن اعتراف
ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلے جا رہے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے، جہاں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں محض 171 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دوسرے دن کے اختتام پر انگلش ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا کر 195 رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ اس مشکل صورتحال میں قومی ٹیم کے لیے واحد مثبت کرن لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان کی شاندار کارکردگی رہی، جنہوں نے انگلینڈ کی سرزمین پر یادگار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔ وہ انگلش پچز پر یہ سنگ میل عبور کرنے والے منفرد پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں، جنہوں نے جاندار اسپیل کے ذریعے حریف بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی عثمان نے کسی لیت و لعل کے بغیر اپنی خامیوں کا اعتراف کیا اور ایک اہم پیشگوئی بھی شیئر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے سیشن میں پاکستانی باؤلرز مطلوبہ لائن اور لینتھ پر گیند بازی کرنے میں ناکام رہے، جس کی وجہ سے رنز کا بہاؤ نہیں رک سکا اور وہ خود بھی اس غلطی میں شریک ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ رنز زیادہ بن چکے ہیں، لیکن ساتھ ہی پیشگوئی کی کہ کھیل کے چوتھے اور پانچویں دن پچ میں تبدیلی آئے گی اور گیند زیادہ اسپن ہونا شروع ہوگی۔
میچ کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے علی عثمان، جو اب تک 100 کے قریب رنز دے کر 5 اہم وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، انگلینڈ کی باقی ماندہ 2 وکٹوں کو جلد گرانے کے لیے پرامید ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر پاکستانی بلے باز دوسری اننگز میں کچھ رنز کرتے ہوئے بڑا اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب ہو گئے، تو میچ کی آخری اننگز میں اسپن بولنگ کا اہم کردار ہوگا۔ پریس کانفرنس کے دوران فیلڈرز اور بولرز کی جانب سے انصاف نہ ملنے کے سوال پر انہوں نے کسی بھی قسم کی صفائی یا وجہ بیان کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ کھیل میں ایسا ہو جاتا ہے، بس کوشش یہی ہوگی کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔ 195 رنز کے خسارے کے باوجود انہوں نے واضح کیا کہ کھلاڑی مطمئن ہیں، ارام سے کھیلیں گے اور پاکستان جیتنے کے لیے جائے گا۔
لیڈز ٹیسٹ،خراب فیلڈنگ،عثمان کی 5 وکٹیں،دوسرا دن بھی انگلینڈ کا
دوسری جانب، پاکستان کے سابق کپتان عمران خان آج کی رات اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل ہو گئے ہیں۔ یہ وہی عمران خان ہیں جنہوں نے 1987 میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 10 وکٹیں لی تھیں اور پاکستان ہیڈنگلے، لیڈز میں میچ جیتا تھا، جس کی بنیاد پر پاکستان نے انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی بار پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیتی تھی۔ آج جب پاکستان اسی میدان پر دوبارہ انگلینڈ کے خلاف برسرِپیکار ہے، تو کیا یہ محض ایک اتفاق ہے یا تاریخ اپنے آپ کو دہرانے جا رہی ہے؟
عمران خان کی جیل سے روانگی،لیڈز میں تباہی،یہاں سے بدلے گی بازی،بریکنگ نیوز
