| | | | |

عثمان خواجہ نے آئی سی سی کیخلاف پہلا وار کردیا،منافقت کا الزام،ثبوت پیش کردیئے

 

 

 

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

عثمان خواجہ نے آئی سی سی کیخلاف پہلا وار کردیا،منافقت کا الزام،ثبوت پیش کردیئے۔کرک اگین نے کل نیوز بریک کی تھی کہ کارڈز عثمان اپنے سینے کے ساتھ لگالئے ہیں اور اس کا استعمال کسی بھی وقت کرسکتے ہیں۔عثمان خواجہ نے اپنے جوتے اور بلے پر امن کی علامتی درخواست مسترد ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے دہرے معیار کا  الزام لگایا تھا،اب اسے پھیلا بھی دیا ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر سب کچھ کلیئر کردیا۔آئی سی سی کے دہرے معیار کی نشاندہی کی ہے اور مثالیں دی ہیں۔

عثمان خواجہ کا آئی سی سی کیخلاف لڑنے کا نیا فیصلہ،کارڈز سینے کے ساتھ لگالئے،بڑا اعلان تیار

آئی سی سی نے عثمان خواجہ کو پہلے ٹیسٹ کے دوران تمام زندگیاں برابر ہیں اور  آزادی ایک انسانی حق ہے  کے پیغام والے جوتے پہننے سے روک دیا گیا تھا، اور بعد میں آئی سی سی نے سیاہ بازو پر پٹی پہننے پر ان کی سرزنش کی تھی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے عثمان  خواجہ نے کالے کبوتر، زیتون کی شاخ ،امن کی علامت کا اسٹیکر کی درخواست کی جو مسترد کردی گئی۔خواجہ نے  ٹریننگ سیشن کے دوران یہ ڈیزائن والے جوتے پہنے۔کالے کبوتر کے ساتھ خواجہ کے بلے پر انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے آرٹیکل ون کا حوالہ بھی تھالیکن آئی سی سی نے پھر خواجہ کی درخواست مسترد کر دی۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے آئی سی سی اور عثمان خواجہ جنگ میں اپنا ووٹ کسے دیا

اب عثمان نے انسٹاگرام پر ریل لوڈ کی ہے  پس منظر میں ایک ریل اپ لوڈ کی۔ اس نے آئی سی سی کی جانب سے دوہرے معیارات  کی نشاندہی کی،  ٹیم کے ساتھی کھلاڑی  مارنس لیبوشین کی عقاب اور بائبل کی آیت والے بیٹ کے استعمال کی تصاویر شیئرکیں جو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں استعمال کرتے ہیں۔عثمان خواجہ نے لکھا ہے کہ کرسمس کی خوشیاں سب کو مبارک ہوں. کبھی کبھی آپ کو صرف ہنسنا پڑتا ہے۔  inconsistent ،doublestandards، چہرے کی ہتھیلی کے ایموجی کے ساتھ لکھا ہے۔

کرسمس کی صبح پاکستانی ٹیم نے پیٹ کمنز،کھلاڑیوں اور ان کے بچوں کو کیا تحفہ دیا،بارش کی پیشگوئی،وکٹ کا احوال

کیسے ہو کرکٹنگ لیجنڈ نے اٗئی سی سی   کے فیصلے پر منافقت کا کہہ کر  تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *