| | | |

آئی پی ایل 2024 شروعات،دھونی کپتان رہے نہ کوہلی،دونوں ہی پہلے مقابلے میں مقابل آگئے

چنائی،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل 2024 شروعات،دھونی کپتان رہے نہ کوہلی،دونوں ہی پہلے مقابلے میں مقابل آگئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل 2024 کے  آغاز کا دن آن پہنچا۔جمعہ 22 مارچ 2024 سے وسل بج رہی ہے۔پہلا میچ چنائی سپرکنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا جائے گا۔چنائی میں یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 7  بجے شروع ہوگا۔

اب نہ ایم ایس دھونی کپتان ہیں اور نہ ہی ویرات کوہلی،لیکن دونوں ہی کھیل رہے ہیں۔آئی پی ایل 2024 کے سیزن کے افتتاحی میچ کے موقع پر اوپننگ بیٹر رتوراج گائیکواڈ کو  ایم ایس دھونی کی جگہ  چند گھنٹے قبل کپتان بنانے کا اعلان کیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *