| | | | |

رمیز راجہ ،برٹش ہائی کمشنر کی عمران خان سے ملاقات ،پنڈی میں سکیورٹی دورہ،کیا ہونے جارہا

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سابق کپتان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔زمان پارک لاہور میں رمیز راجہ نے اپنے سابق کپتان کی خیریت دریافت کی اور کہا ہے کہ کرکٹ برادری ان پر حملہ کی نیوز سن کراپ سیٹ تھی۔

ادھر اسی وقت انگلینڈ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے بھی ملاقات کی ہے اور مختلف موضوعات ،انگلینڈ کے دورہ پاکستان پر بات کی ۔

ادھر راولپنڈی میں برطانوی ہائی کمیشن اور سکیورٹی ٹیم نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا،پاک انگلینڈ پہلے ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے اور ساتھ میں راستوں اور اس کی سکیورٹی پر بھی بات کی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان سے قبل ٹیسٹ میچ کے کراچی منتقلی کی باتیں تھیں۔پھر اعلان سے قبل ہی پنڈی شیڈول برقرار رکھا گیا اور اب اعلان کے بعد بھی بدستور شیڈول ہے۔

سوال یہ ہے کہ اب کیا ہوگا

جواب یہ ہے کہ وہی جو نظر آرہا ہے لیکن اتنی بے یقینی میں یہ یقین کیسا؟اسکے لئے اگلی سٹوری کا ویٹ کرلیں ۔

راولپنڈی ٹیسٹ اور ملکی سیاسی حالات کے لئے گڈ نیوز،انگلش ٹیم کہاں اترے گی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *