| | |

کاکول میں قومی کھلاڑیوں کی سنوکر کھیلتے ویڈیو وائرل،شاہین اور بابر آمنے سامنے،عامر کے قہقہے

کاکول،کرک اگین رپورٹ

کاکول میں قومی کھلاڑیوں کی سنوکر کھیلتے ویڈیو وائرل،شاہین اور بابر آمنے سامنے،عامر کے قہقہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کاکول کیمپ کے دوران سنوکرکھیلتے ویڈیو وائرل۔محمد عامر کے قہقہے توجہ کا مرکز بن گئے۔کپتانی کے امیدوار شاہین آفریدی اور بابر اعظم بھی موجود تھے اور ہنستے کھیلتے دکھائی دیئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی بساط پر بظاہر پلیئرز خوش وخرم دکھائی دے رہے ہیں لیکن یہ ظاہر فوٹیجز ہیں۔ایک موقع پر بابر اعظم نے شاٹ کھیلی لیکن ناکام گئے،اسی طرح شاداب خان تو ورلڈ سنوکر چیمپئن کا روپ دھارے موجود تھے اور ویسا انداز لئے آئے لیکن ناکام رہے۔

کاکول میں کرکٹرز پر سختیاں ،فون چیک ہونگے،سلیکٹرز پہنچ گئے ،کیا ہونے والا

شاہین آفریدی بھی کھیلتے دکھائی دیئے۔تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ 4 رکنی سلیکشن کمیٹی کاکول میں ہے،کل سے کھلاڑیوں کے ساتھ کیمپ میں ہوگی اور مستقبل قریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی وہاں جائیں گے۔کپتانی کا انتخاب اس وقت بڑا ایشو بنا ہوا ہے۔بابر اعظم اپنی شرائط پر کھڑے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *