| | | | | | | |

آئی سی سی کی اولمپکس بڈز،شکیب ریٹائرمنٹ کی جانب،لارا سمیت بڑے نام کوچز

ڈھاکا،نئی دہلی،دبئی۔کرک اگین رپورٹ

File Photo

آئی سی سی نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کے لئے 3 ملین ڈالرز سے زائد کی بڈ کردی ہے۔لاس اینجلس میں 2028 کے شیڈول اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا جاچکا ہے۔آئی سی سی بڈز پر حتمی جواب 2023 میں آئے گا۔

انڈر 19ایشیا کپ,پاکستان افغانستان کے خلاف 53 رنز کے تعاقب میں مشکل سے جیتا

ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے کھلاڑی شکیب الحسن نے کہا ہے کہ اب وہ اپنے کیریئر پر نگاہ ڈال رہاہوں،ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کو بھی دیکھوؓ گا،ایک روزہ کرکٹ سیریز بھی وہی کھیلوں گا جو سپر لیگ کا حصہ ہونگی۔شکیب نے دورہ نیوزی لینڈ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔

آئی پی ایل 2022 کے لئے بڑے نام نئے روپ میں آگئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور جنوبی افریقا کے ڈیل سٹین سن رائزرز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بن گئے ہیں۔ٹام موڈی بھی بطور کوچ واپسی کرچکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *