| | | |

آئوٹ یا ناٹ آئوٹ،امپائرکو فیصلہ سناکر سبکی یاسیفٹی،سمرسیٹ بلاسٹ چیمپئن

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

آئوٹ یا ناٹ آئوٹ،امپائرکو فیصلہ سناکر سبکی یاسیفٹی،سمرسیٹ بلاسٹ چیمپئن۔آئوٹ یا ناٹ آئوٹ۔ایک بار پھر بحث چھڑی ہے۔میچ بھی کوئی عام نہیں۔انگلینڈ کی ٹی 20 لیگ ٹی20بلاسٹ کا فائنل ہے۔امپائرکا سافٹ سگنل نئے قوانین کےمطابق اڑگیا۔ٹی 20 بلاسٹ ٹائٹل ڈرامائی اندازمیں  سمرسیٹ کائونٹی  نے جیت لیا۔

فائنل میں اس نے ایسیکس  کو 14 رنز سے ایسے شکست دی کہ پہلے بیٹنگ کرکے خود صرف145 رنزپر پویلین لوٹ گئے۔ایک موقع پر ایسیکس  کو 41 بالز پرصرف 35 رنز درکار تھے،4 وکٹیں باقی تھیں کہ ایسے میں میٹ ہنری نے ہنی بالز کے ساتھ گیم اوور کردی۔انہوں نے اوپر تلے 4 وکٹیں لیں۔اپنی ٹیم سمرسیٹ کو ٹی 20 بلاسٹ 2023 کا چیمپئن بنوادیا۔

گال میں پاکستان ،سری لنکا پھر مقابل،پلیئنگ الیون،رمیز راجہ واپس،ریکارڈز،موسم

ٹی 20 بلاسٹ کے فائنل میں ایک کیچ کو ٹی وی امپائر نے الٹ دیا، جس سے ایک اور ‘بحث چھڑ گئی۔کرچلے اپنا دوسرا اوور کر رہے تھے، کرچلے کے اوور کی تیسری گیند پر، لیوس گریگوری نے بائولر کی طرف شاٹ کھیلی۔ کرچلے  نے بظاہر پچ سے ٹکرانے سے پہلے اپنی انگلیاں گیند کے نیچے کردیں۔کرچلے نے گیند کو ہوا میں پھینک دیا، یہ مانتے ہوئے کہ اس نے کیچ پکڑ لیا ہے۔ گریگوری کیچ کو اچھی طرح دیکھ کر اپنی جگہ کھڑے رہے۔ امپائرز نے فیصلہ اوپر بھیجنے کا فیصلہ کیا لیکن سافٹ سگنل آئوٹ کا تھا۔

ری پلے پر، ایسا لگتا تھا کہ گیند نے اسی وقت زمین کو چھو لیا تھا ۔ متعدد زاویوں سے کیچ کو دیکھنے کے بعد ٹی وی امپائر نائجل لانگ نے نرم سگنل کو الٹ دیا اور گریگوری بچ گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *