| | | | | |

بابر اعظم کا نیا معاملہ،ویمن ٹی 20 کپ 26 نومبر سے،قومی کرکٹرز کے لئے چیک تیار

کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پاکستانی کپتان بابر اعظم کی نئی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئرکرتے لکھا ہے کہ نیلے آسمان کے نیچے،تصویر میں آسمان بھی صاف دکھائی دے رہا ہے۔

ٹی ٹونٹی ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ 26 نومبر سے لاہور میں شروع ہو گا ۔ٹی ٹونٹی ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا ۔پہلے مرحلے میں تین جبکہ دوسرے مرحلے میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو دس لاکھ جبکہ رنر اپ کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے ۔ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان کا دورہ انگلش ٹیم آج سے ایکشن میں،بین سٹوکس کی بجائے پوپ کپتان

ادھر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے نے لینگر کے الزامات مسترد کردیئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ جیسٹن لینگر کو دوبارہ ہیڈکوچ کی پیشکش 2 ٓ آزادانہ ریویو رپورٹ کے بعد  نہیں کی گئی۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کررہا ہے جو کل راولپنڈی میں ہوگی،اس میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 18 پلیئرزکے ساتھ ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کھیلنے والے کھلاڑی شامل ہونگے۔فائنلسٹ کھلاڑیوں کو چیک بھی دیئے جائیں گے،۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *