| | | | | |

پاکستان کا دورہ انگلش ٹیم آج سے ایکشن میں،بین سٹوکس کی بجائے پوپ کپتان

انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے آفیشلی ایکشن میں اب آرہی ہے۔پریکٹس میچ شیڈول تھا لیکن یہ ابوظہبی میں کھیلا جارہا ہے۔

آج بدھ کو انگلینڈ لائنز کے خلاف وارم اپ میچ میں اولی پوپ کو پہلی بار انگلینڈ کی کپتانی کے لیے ترقی ملی ہے۔بین اسٹوکس نہیں کھیلیں گے۔پوپ کو اس ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے جو بدھ کو ابوظہبی میں ہونے والے میچ کے لیے میدان میں اترے گی، سٹوکس کے تین دن میں حصہ لینے کا امکان نہیں ہے کیونکہ وہ اگلی جمعرات کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں قیادت سنبھال لیں گے۔

انگلینڈ کے کپتان کو گھٹنے کا طویل المیعاد مسئلہ ہے، ورلڈ کپ جیتنے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے بعد یقینی طور پر پہلے دن، اور ممکنہ طور پر اگلے دو میں بھی باہر بیٹھیں گے۔ ابوظہبی کیمپ ہفتے کے آخر میں شروع ہونے کے بعد سے گیند بازی نہیں کی ہے۔

نیوزی لینڈ کے آل ٹائم کرکٹر راس ٹیلر ایک بار پھر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے۔اپنے ملک کے فورڈ ٹرافی کے لئے وہ 20 واں سیزن ٹیم کے ساتھ کھیلیں گے۔اس سال کے شروع میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے راس ٹیلر کل کھیلیں گے۔

رمیز راجہ ،برٹش ہائی کمشنر کی عمران خان سے ملاقات ،پنڈی میں سکیورٹی دورہ،کیا ہونے جارہا

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر ہے،آج سے اس نے 4 روزہ وارم اپ میچ شروع کردیا ہے لیکن یہ پنک بال میچ ہے۔ پرائم منسٹرالیون نے 19 ویں اوور تک بناکسی نقصان کے 38 اسکور بنالئے تھے۔

ادھر آسٹریلیا کے سابق ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر نے موجودہ کپتان پیٹ کمنز  کو وحشی جنگجو قرار دیا اور کہا ہے کہ میری کوچنگ ختم کروانے میں ان کا ہاتھ تھا۔ٹیم کےا کثر کھلاڑی میرے ساتھ تھے لیکن وار کرنے والے بزدل تھے اور اس میں کرکٹ آسٹریلیا برابر کا ذمہ دار ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *