| | | | | |

نسیم شاہ آدھی رات کو ٹیم ہوٹل سے گھر منتقل کردیئے گئے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی سی بی نے آدھی رات کو نسیم شاہ کو گھر بھیج دیا،ہوٹل سے نکال کر ان کو ان کی رہائش گاہ منتقل کیا گیا ہے،اس کا فیصلہ کب ہوا،عمل کب ہوا۔یہ تو بعد کی بات ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نےا س کا اعلامیہ آدھی  رات کو جاری کیا ہے۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ٹیم ہوٹل سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔وہ آئندہ 2 روز اپنے گھر میں آئسولیشن کریں گے۔وہ گھر میں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے ۔نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل آئندہ دو میچز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

نسیم شاہ پکے آئوٹ،ورلڈ ٹی 20 سے بمراہ بھی باہر ،شاہین خطرے میں

ان کی آئسولیشن ہفتے کے روز مکمل ہوجائے گی۔وہ اتوار کو ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔اس دوران پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی صحت کا جائزہ لیتا رہے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *