| | | | | | |

پی ایس ایل 9،ایک اور سنسنی خیزشو،اوور میں 4 وکٹیں،اعظم خان کی اننگ رائیگاں،زلمی کامیاب

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں ایک اور سنسنی خیز میچ۔ایک اور جاندار میچ کا اختتام۔اعظم خان کا جارحانہ لاٹھی چارج،کولن منرو کی شاندار بلے بازی پر اسپنر عارف یعقوب کا ایک اوور غالب آگیا،انہوں نے اننگ کے 19 ویں اوور میں صرف 2 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹھیکانے لگادیا۔پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹد کو 8 رنز سے ہراکر پی ایس ایل میں تیسری جیت نام کی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم شروع کے دس اوورز قدرے دبائو میں کھیلی لیکن ایک جانب کولن منرو لگے تھے تو دوسری طرف اعظم خان کے آتے ہی ان میں بجلی بھر گئی۔دونوں نے اگلے  5 اوورز میں 76 رنزجوڑے اور کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔اعظم خان نے تو 21 بالز پر ہاف سنچری جڑ دی اور اسلام آباد کو ہارے ہوئے میچ میں واپس لاکھڑا کیا۔اس سے قبل  جارڈن کاکس 13 اور کپتان شاداب خان صرف 6 رنزبناکر گئے تھے اور 73 کے اسکور پر تو آغا سلمان 14 رنزبناکر گئے تھے۔آدھے اوورز قریب ہوگئے تھے اور اسکور 202 کے تعاقب میں صرف 73 تھا۔

بابر اعظم کی سنچری ،شاداب کی پٹائی کیوں نہ کی

پھر اعظم خان کا حقیقی لاٹھی چارج ہوا۔پشاور زلمی کے گیند باز لائن و لیتنھ بھول گئے۔دونوں نے 17 اوورز کے اختتام پر 45 بالز پر سنچری شراکت مکمل کرکے اسکور 173 کردیا۔18 بالز پر اب 29 رنز درکار تھے۔زلمی کیلئے افغان کھلاڑی نوینا لحق نے کلاس دکھائی اور 18 ویں اوور کی آخری بال پر اعظم خان کو بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ کروادیا۔وہ 30 بالز پر 75 رنزبناکر گئے اور انہوں نے 6 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔اب فتح12 بالز پر 23 رنزکی دوری پر تھی کہ اگلے سیٹ بیٹر کولن منروکو عارف یعقوب نے پویلین لوٹادیا۔وہ 53 بالز پر 71 کرگئے،انہوں نے 1 چھکا اور 7 چوکے لگائے۔اسی اسپنر عارف یعقوب نے  اگلے بیٹر حیدر علی کو کیچ کرواکر سنسنی عروج پر پہنچادی۔ اسی اوور میں انہوں نے فہیم اشرف کو بھی ٹھیکانے لگادیا۔یہ اوور کی تیسری وکٹ تھی۔اوور کی آخری بال پر حنین شاہ بھی پویلین لوٹ گئے۔اسپنر عارف یعقوب نے اوور میں چوتھی وکٹ بھی لے لی۔صرف 2 رنز دیئے۔آخری 6 بالز پر 19 رنز درکار تھے۔نسیم شاہ نےچھکا لگاکر پھر سنسنی پیدا کی۔4 بالز پر 12 اور پھر 3 بالز پر 11 رنزباقی تھے۔آخری اوور سلمان ارشاد نے کیا۔انہوں نے 2 بالز قبلعماد وسیم کو بھی باہر کردیا۔پھر اسلام آباد کی اننگ بیس اوورز میں 9 وکٹ پر 193 اسکور تک محدود ہوگئی۔

پشاور زلمی کے عارف عقوب نے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے کھیل کر بیس اوورز میں 5 وکٹ پر 201 رنزبنائے۔کپتان بابر اعظم نے کیریئر کی 11 ویں ٹی 20 سنچری بنائی۔وہ 63بالز کھیل گئے۔انہوں نے2 چھکے اور 14 چوکے لگائے۔صائم ایوب 38 رنزبناکر گئے۔شاداب خان نے 2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *