| | | | | |

ایشیا کپ 2022،بنگلہ دیش کا ٹیم کے اعلان سے انکار

ڈھاکا،دبئی:کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے اسکواڈز کے اعلان کی آخری تاریخ 8 اگست مقرر کی گئی ہے،اس کے لئے بھارتی بورڈ اسی تاریخ کو اپنی ٹیم کی نقاب کشائی کرےگا۔پاکستان وہ پہلا ملک ہے،جس نے سب سے قبل ہی ٹیم جاری کردی تھی لیکن کیا آپ  یقین کریں گے کہ ایک ٹیم  کو  8 اگست کی ڈیڈ لائن سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔

ایشیاکپ،بھارت کو جھٹکا،ایک پلیئر کو جرمانہ،امریکامیں ویسٹ انڈیزناکام

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان 8 اگست تک کرنے سے انکار کردیا ہے،نتیجہ میں اسے 11 اگست تک کا وقت مل گیا ہے۔عام طور پرا یسا نہیں ہوتا لیکن ایشیا کپ 2022 کےلئے اس کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پر یہ نواز ایشین کرکٹ کونسل نے کردی ہے،یہ سب اس لئے ہوا ہے کہ بی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کو اس کی درخواست کی ہے۔بورڈ کے مطابق ان کی ٹیم کو انجریز کے سنگین مسائل ہیں،اس لئے ہم نے اے سی سی کو درخواست کی ہے کہ ہمارے لئے8 اگست کی ڈیڈلائن پوری کرنا مشکل ہے۔نتیجہ میں انہوں نے ہمیں 11 اگست تک کا وقت دےدیا ہے۔

بابر اعظم کا قومی کیمپ میں جوشیلا خطاب،اسپیشل کرسی

بنگلہ دیشی ٹیم اس وقت زمبابوے میں ہے،جہاں انجریزمسائل کے ساتھ اس کی پرفارمنس بھی دائو پر لگی ہے۔ٹیم پہلا ایک روزہ میچ بھی ہارچکی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *