| | | | | |

ایشیاکپ،بھارت کو جھٹکا،ایک پلیئر کو جرمانہ،امریکامیں ویسٹ انڈیزناکام


کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

ایشیاکپ،بھارت کو جھٹکا،ایک پلیئر کو جرمانہ،امریکامیں ویسٹ انڈیزناکام۔کامن ویلتھ گیمز سیمی فائنل میں  کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر انگلش فاسٹ بائولر کیتھرین برٹ پرجرمانہ ہوگیا ہے۔برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران 17 ویں اوور میں انہوں نے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔میچ آفیشلز نے انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ جاری کردیا ہے۔دن کے پہلے سیمی فائنل میں  بھارت نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد  انگلینڈ کو 4 رنز سے شکست دے کرفائنل میں قسم رکھ دیئے۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اسکواڈ کے اعلان سے قبل بھارت کو جھٹکا،اسکے فاسٹ بائولر ہرشل پٹیل ان فٹ ہوگئے ہیں۔ایونٹ سے باہر ہیں۔یہی نہیں ان کی اس سال ٹی 20 ورلڈکپ میں شعکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔بھارتی ٹیم کا اعلان 8 اگست کو ہوگا۔ایونٹ کا آغاز 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

کامن ویلتھ گیمز کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں  آسٹریلیا ویمنز ٹیم کی جیت یقینی نظر آرہی ہے،اس نے نیوزی لینڈ خواتین ٹیم کو 7 وکٹ پر 144 اسکور تک محدود کردیا ہے۔اس وقت اننگ کا وقفہ جاری ہے۔

کامن ویلتھ گیمز ،اپ سیٹ،انگلینڈ فائنل سے باہر،بھارت داخل شو دو

ادھر فلوریڈا میں ویسٹ انڈین ٹیم بھارت کے خلاف بے بس ہوگئی۔5 ٹی 20 میچزکی سیریز کے چوتھے میچ کے لئے امریکا میں اکٹھے ہونے والی ٹیموں میں بھارت کا وزن رہا۔اس نے  جزائر غرب الھند کو 59   رنزکے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بھارتی ٹیم نےپہلے کھیل کر5 وکٹ پر 191 اسکور بنائے۔جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم   132 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔اس طرح بھارت کو سیریز میں 3-1 کی ناقابل شکست برتری ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *