| | | | | | |

پی سی بی کا نیا حکم،رضوان سمیت سب پریشان،میڈیا منیجربرطرف،واپس طلب

چنائی،کرک اگین رپورٹ

پی سی بی کا نیا حکم،رضوان سمیت سب پریشان،میڈیا منیجربرطرف،واپس طلب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی حرکت میں آگیا ہے۔کمال کڑیاں ہیں کہ ملتی جارہی ہیں،کسی کو ورلڈکپ 1992 کے فاتح کپتان عمران خان کی سوشل میڈیا یا کسی بھی جگہ حمایت کرنے پر روکاگیا تھا اور ان کی ڈی پی اور پوسٹ وغیرہ ہٹوائی گئی تھیں۔تازہ ترین کام پاکستانی پلیئرز کے ساتھ ایک اور ہوا ہے۔سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق محمد رضوان کو کہا گیا ہے کہ وہ فلسطین کے حوالہ سے اپنی کی گئی پوسٹ ہٹادیں۔انہوں نے نہ صرف پوسٹ کی تھی بلکہ ساتھ میں اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ بھی ان کے نام کیا تھا۔

یہی نہیں بلکہ  مبینہ طور پر ان پلیئرز کو جنہوں نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئی پوسٹ یا پرچم لگائے تھے۔وہ بھی ہٹوانے کا کہا گیا ہے،اسی تناظر میں ایک اور دھماکا خیز خبر ہے کہ بھارت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ میڈیا منیجر کے طور پر کام کرنے والے احسن افتخار ناگی کو واپس بلوایا گیا ہے۔ان کی جگہ غیر ملکی بلکہ بھارتی ویب سائٹ کمپنی کے نمائندے عمر فاروق کلاسن کو بھیجا جارہا ہے۔ان باتوں کا اشتراک سینئر صحافیوں نے مخلتف ٹوئٹس اور سٹوریز میں کیا ہے۔

یہ سب کیا ہے

کرک اگین تحقیق کے مطابق ناگی قومی کھلاڑیوں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈیکٹ پر میڈیاکے حوالہ سے کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور اسی کی سزا دئی جارہی ہے۔سوشل میڈیا پر فلسطین کے حوالہ سے کی گئی پوسٹ ان کی واپسی کا سبب ہیں۔ساتھ میں قومی کھلاڑی بھی شدید دبائو میں آگئے ہیں۔

یہاں بڑے بھاشن سننے،پڑھنے کو ملیں گے لیکن حقیقت یہی ہے کہ پاکستان کرکٹ پر بھی وہی کچھ چل رہا ہے جو عالمی منظرنامہ پر پاکستان کا رخ ہے۔کسے نہیں معلوم کہ کیا ہورہا ہے۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج دن میں کمال کیا،ایک ایسی پریس ریلیز جاری کی جس کی ضرورت نہیں تھی،کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کرکے کہا گیا تھا کہ یہ سلیکشن چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم کی تھی ۔اب پی سی بی چیئرمین نے بورڈ کو پیچھے کردیا۔ساتھ اگلا  جملہ تکلیف دہ تھا کہ بابر اعظم پر اعتماد ہے لیکن انکی قسمت کا فیصلہ ورلڈکپ کارکردگی سے مشروط ہوگا۔

بھارتی میڈیا نے اسے اصل معانی میں لیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس بیان کے ساتھ انڈرپریشر کیا ہے۔اب دنیا کو کیا معلوم کہ یہاں کیا کیا انڈر پریشر چل رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر فرید خان نے لکھا ہے کہ ہر کوئی ہم پر ہنس رہا ہے! ہم اوپر سے نیچے تک ہنسی مذاق بن گئے ہیں۔ اسے انجام دینے کا شکریہ۔

پاکستان کا اگلا میچ کل ہے۔جیتنا ضروری ہے لیکن ایسے حالات میں یہ کام بھی عجب ہورہے ہیں۔

نوٹ:واصف ناگی کی واپسی اور کھلاڑیوں کے حوالہ سے چلتی ان خبروں سے متعلق پی سی بی کو فوری وضاحت جاریکرنی چاہئے،اس لئے کہ حساس معاملہ ہے۔کرک اگین پی سی بی موقف کو ہوبہو شائع کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *