پاکستان کرکٹ ٹیم کی پھرپور پریکٹس،کل کے میچ کیلئے اہم پیش رفت
حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ
photo by PCB video
پاکستان کرکٹ ٹیم کی پھرپور پریکٹس،کل کے میچ کیلئے اہم پیش رفت۔پاکستانی ٹیم حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہی ہے۔تمام کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں پر کام کیا۔
پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گا۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور آسٹریلیا کل 3 اکتوبر کو فل سٹرینتھ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
ورلڈکپ وارم اپ میچز،آج 2 مقابلے،ایک جانب کامیاب،دوسری طرف سوئی ٹیمیں،موسم اپ ڈیٹ
ادھر معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں مشاورت جاری ہے کہ ورلڈکپ میچزکیلئے پہلے پچزکو دیکھاجائے گا،پھر 11 رکنی ٹیم کا انتخاب ہوگا،اس کے لئے اسپنز اسامہ میر بڑے امیدوار ہونگے۔یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔
ورلڈکپ2023،پھر 12 برس بعد بھارت،سیمی فائنل کنفرم مگر کیسے،دلچسپ کہانی