| | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل،پاکستان کے مقابل آسٹریلیا،جنوبی افریقا باہر،تاریخ اور مقام بھی سیٹ

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

جنوبی افریقا آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے آئوٹ ہوگیا ہے،انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکرگی نے بھی اسے کوئی فائدہ نہیں دیا ہے۔نتیجہ میں آسٹریلیا نے سیمی فائنل کی سیٹ پلی کرلی ہے۔

جنوبی افریقا کی بیٹنگ،سیمی فائنل کے لئے کتنے مارجن کی جیت ضروری

شارجہ میں انگلینڈ کے خلاف 2 وکٹ پر بنائے گئے 189 رنز بھی اس کے محافظ نہ بن سکے۔انگلینڈ کے خلاف اس کا میچ ابھی جاری ہے،کچھ بھی نتیجہ نکل سکتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ اس نتیجہ سے ماورا ہوکر سیمی فائنل کی ریس سے نکل گیا ہے۔جنوبی افریقا کے لئے ضروری تھا کہ وہ 189 رنزکے جواب میں انگلینڈ کو 131 تک محدود رکھتا ،تاکہ بہتر نیٹ رن ریٹ پر وہ سیمی فائنل کا حقدار ہوجاتا۔

گروپ 1 سے انگلینڈ نے ٹاپ ٹیم کے طور پر ،آسٹریلیا نے نمبر 2 ٹیم کے طور پر سیمی فائنل میں پیش قدمی کی ہے۔اس طرح رولز کے مطابق گروپ 1 کی نمبر 2 ٹیم کا مقابلہ گروپ 2 کی نمبر 1 پاکستان سے ہوگا،یہ میچ 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

اس طرح دنیا بھر اور پاکستانی فینز کے لئے بڑی خبر یہ ہے کہ پاکستان کا سیمی فائنل میں حریف آسٹریلیا بنے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *