| | | |

طویل سفر،16 کھلاڑی اور 13سٹاف ممبرز،پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

 

 

کرائسٹ چرچ ،کرک اگین رپورٹ

 

طویل سفر کے بعد پاکستانی اسکواڈ نیوزی لینڈ پہنچ گیا ہے۔16 کھلاڑیوں کے لئے 13 سٹاف ممبرز ہیں ۔

قومی کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔
سیریز میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے علاوہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔سہ فریقی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔
قومی اسکواڈ کچھ دیر قبل لاہور سے کرائسٹ چرچ پہنچا ہے۔اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں ۔
قومی اسکواڈ ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا
سہ فریقی سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *