| | | | | |

امیدیں،دھچکے،اننگز،پے درپے وکٹیں،عجب رن آئوٹ ڈرامہ،پاکستانی اننگ کا پریشان کن خاتمہ

حیدرآباد،کرک اگین رپورٹ

امیدیں،دھچکے،اننگز،پے درپے وکٹیں،عجب رن آئوٹ ڈرامہ،پاکستانی اننگ کا پریشان کن خاتمہ۔ایک بال تھی،شاہین نے سوئپ کی ناکام کوشش کی،ایل بی نہ ہوئے،کیچ سے بچ گئے،رن آئوٹ تھرو ہوا،بچ گئے لیکن اوور تھرو ہوا تو رن لینے کی پاداش میں سیٹ بیٹر محمد نواز رن آئوٹ ہوگئے۔پاکستان کیلئے بڑا اسکور مشکل ہوگیا۔پاکستانی ٹیم ایک اوور قبل286 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن فیل ہوگئی،نیدرلینڈز جیسی کمزور ٹیم کے خلاف گرتے پڑتے  286 تک مجموعی اسکور تک جاسکی۔

اننگ کے دوران 2 مواقع پر کچھ حوصلہ ہوا لیکن ڈچ بائولرز نے دونوں بار دھچکا پہنچایا۔پاکستان ٹاس ہارا تو پینک بٹن دب گیا۔38 پر اس کے 3 کھلاڑی جاچکے تھے،ان میں بابر اعظم،فخر اور امام شامل تھے۔تینوں کا اسکور ناقابل ذکر ہے۔۔

بابر سمیت متعدد آئوٹ،مکی آرتھر کی ہنگامی ہدایات،لاراکا بیان توجہ کا مرکز،برڈاکاسٹنگ ایشو،سیٹیں خراب

چوتھی وکٹ پر سعود شکیل اور محنمد رضوان نے 113 بالز پر 120 اسکور کا اضافہ کیا۔یہاں 28 اوورز میں 3 وکٹ پر 158 اسکور قابل قدر تھا لیکن پاکستان نے اگلے 30رنز میں 3 وکٹیں دیں۔سعود اور رضوان 68 اور 68 کرکے گئے لیکن افتخار احمد 9 ہی کرسکے۔188 پر 6 آئوٹ تباہ کن  حالات کی عکاسی تھی،ایسے میں محمد نواز ار شاداب خان 7 ویں وکٹ پر 64 رنزکا اضافہ کرکے پھر پاکستان کو واپس لائے۔اننگ کے ابھی ساڑھے 6 اوورز باقی تھے کہ پہلے شاداب خان 32 اور اگلی بال پر نئے بیٹر حسن علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔258 پر 8 آئوٹ پھر پریزانی تھی۔نواز کے ساتھ شاہین ساتھ دے رہے تھے،جنہوں ڈی لیڈ کی ہیٹ ٹرک بھی بچالی۔

ورلڈکپ پر ڈینگی حملہ،بھارت کے اہم بیٹر زد میں،آسٹریلیا میچ سے آئوٹ

اس کے بعد کولن اکرمین کی بال پر شاہین نے سوئپ شاٹ کھیلی،رن لینے کی کوشش کی،رن آئوٹ کا اٹیک ہوا،کریز میں واپس آئے لیکن اوور تھرو کا موقع ملا،نواز بھاگ اٹھے،براہ راست تھرو نے ان کو 39 پر رن آئوٹ کردیا۔وہ 37 رنز بناسکے۔پاکستانی اننگ  49اوورز میں  286 رنزپر تمام ہوئی۔

پیسر بیس ڈی لیڈ نے62 رنز دے کر 4 آئوٹ کئے،ڈچ ٹیم کو 287 رنزکا ہدف ملا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *