| | | | |

شان مسعود کے سامنے شاداب کا چہکنا بے کار،ڈربی شائر فاتح

چیسٹرفیلڈ،کرک اگین رپورٹ

شان مسعود کے سامنے شاداب کا چہکنا بے کار،ڈربی شائر فاتح۔انگلینڈ کے ٹی 20 بلاسٹ میچ میں شاداب خان اور شان مسعود میں خوب جوڑ پڑا،قریب 3 ماہ سے برطانیہ میں موجود شان مسعود کا غلبہ ہی رہا،ان کی ٹیم ڈربی شائر جیت گئی،شان مسعود کی ٹیم یارک شائر میچ ہاری ضرور ہے لیکن شاداب نے اپنی جانب سے اچھی مزاحمت دکھائی ہے۔

چیسٹرفیلڈ میں کھیلے گئے میچ میں یارک شائر نے پہلے کھیل کر 20 اوورز میں پوری وکٹیں کھوکر 175 کا اچھا مجموعہ سیٹ کیا۔کپتان ہیری بروک نے 50 بالز پر 77 رنزکی اننگ کھیلی۔فن ایلن کے 37 کے بعد شاداب خان 26 رنزکرکے تیسرے بڑے ٹاپ اسکورربنے،انہوں نے اس کے لئے16 بالز کھیلیں۔1 چھکا،2 چوکے لگائے۔

ملتان سے سیدھا انگلینڈ،شاداب خان کا ایکشن،یارک شائر کامیاب

جواب میں بارش کے باعث ڈربی شائر ڈک ورتھ پر 10 اوورز میں 105 رنزکا ہدف ملا،اوپنر شان مسعود تھے  جو اس فارمیٹ میں قیادت بھی کررہے ہیں۔انہوں نے 16 پر 2 وکٹیں کھونے کے باوجود اپنی توجہ زائل ہونے نہیں دی اور24 بالز پر 34 رنزکی اننگ کھیلی۔اڑھائی اوورز قبل جب وہ آئوٹ ہوئے تو ان کی ٹیم 28 رنزکی دوری پر تھی۔شاداب خان نے اسے روکنے کی کوشش کی۔2 اوورز میں 19 رنزدے کر ایک وکٹ بھی لی،وہ ڈربی شائر کو 2 بالز قبل ہدف پورا کرنے سے روک نہ سکے،شان مسعود ٹیم ڈربی شائر نے 6 وکٹ سے جیت کو گلے لگالیا۔

جیت پر پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شان مسعود اور باقی کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے،وہ اس وقت ڈربی شائر کی کوچنگ کررہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *