| | |

اعظم خان نے پی سی بی کے روکنے کے باوجود فلسطینی پرچم کا استعمال کیوں کیا،دلچسپ وجہ سامنے آگئی

کراچی،کرک اگین رپورٹ

اعظم خان نے پی سی بی کے روکنے کے باوجود فلسطینی پرچم کا استعمال کیوں کیا،دلچسپ وجہ سامنے آگئی۔نیشنل ٹی 20 کپ 2023 کے میچ میں فلسطینی جھنڈے کا مونوگرام اپنے بیٹ پر استعمال کرنے والے قومی کرکٹر اعظم خان کے بارے میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔اتوار کو میچ شروع ہونے سے قبل انہیں پی سی بی کی جانب سے پیغام دیا گیا تھا کہ یہ سٹیکر اتاردیں یا یہ والا بیٹ استعمال نہ کریں ورنہ کارروائی ہوگی۔اعظم خان نے سٹینڈ لیا اور پی سی بی کا مشورہ ماننے سےا نکار کرکے جرمانہ قبول کرنا گوارا کیا ہے۔

نیشنل ٹی 20 کپ میں قومی کرکٹراعظم خان کو فلسطینی جھنڈا استعمال کرنے پر جرمانہ،معطلی کی دھمکی

یوں اعظم خان کو آئندہ کیلئے معطلی کی تنبیہ بھی کردی گئی ہے۔اب اعظم خان اگلے میچز میں بیٹ ایسا استعمال نہ بھی کریں تو بھی انہوں نے یہ کیوں کیا،ذرائع کے مطابق انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کو ایکسپوز کردیا ہے،قوم جان لے کہ یہاں کیا ہورہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *