| | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،آسٹریلین ٹیم کٹس کی رونمائی

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کے آغاز میں اب قریب ایک ماہ کا عرصہ باقی ہے،اس کاشور مچ رہا ہے،تمام ٹیمیں اس کی تیاری کے لئے باہمی سیریز کھیلنے والی ہیں۔انگلش ٹیم پاکستان آرہی ہے۔آسٹریلیا ٹیم بھارت جائے گی،پھر اپنے ملک میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔نیوزی لینڈ میں 3 ملکی ٹی 20 کپ ہوگا۔ویسٹ انڈیز کا بھی ایکشن میلہ ہوگا۔

ایسے میں ورلڈٹی 20 کے حوالہ سے اسکواڈز بھی سامنے آرہے ہیں۔آسٹریلیا اور بھارت اپنی ٹیمیں فائنل کرچکے۔انگلینڈ ٹیم کا بھی اعلان ہوگیا ہے،جنوبی افریقا بھی رونمائی کرگیا ہے۔پاکستان آج کل میں ٹیم ظاہرکرے گا۔15 ستمبر آخری تاریخ ہے۔

نیشنل ٹی 20 کپ،کے پی کے ملتان میں پرواز بھول گیا،شکست کی ہیٹ ٹرک،تنزلی

ادھر اب تو ٹیموں کی کٹس کی رونمائی ہونے لگی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کی حتمی کٹس کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔آستریلیا بورڈ نے آج ہی اپنی آفیشل ورلڈ ٹی 20 کٹ کو ظاہر کیا ہے،انگلینڈ کی کٹ کا ابتدائی ڈیزان بھی سامنے آچکا ہے۔بھارت اور پاکستان کی کٹس تاحال  سوال وجواب میں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *