| | | | | | | | | | | | | | |

بھارت کی ہار کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل،شیڈول،پولیس کے پاس ثبوت

دبئی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

بھارت کی ہار کے بعد ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل،شیڈول،پولیس کے پاس ثبوت۔انگلینڈ کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تبدیلی ہوئی ہے۔بھارتی ٹیم تنزلی کرتے ہوئے اگرچہ بدستور تیسرے نمبر پر ہے لیکن پاکستان کے مقابل اس کی برتری 2 فیصد پوائنتس شرح سے بھی کم ہوگئی ہے،پاکستان کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ اس ماہ سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیت کر تیسری پوزیشن لے لے۔ادھرجنوبی افریقا ایک سیریز کی شکست سےدوسرے سےتیسرے اور پاکستان تیسرےسے دورے نمبر پر آسکتا ہے۔

بھارت 4 چیزیں کھوگیا،انگلینڈ کی تاریخی فتح،سیریز ڈرا

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق آسٹریلیا 77،جنوبی افریقا 71 بھارت 53 اور پاکستان 52 فیصد شرح پوانئنٹس کے ساتھ پہلی 4 پوزیشنز پر ہیں۔ویسٹ انڈیز 50 فیصد شرح کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے۔انگلینڈ اس جیت سے33 فیصد شرح کے ساتھ7 ویں پوزیشن پر آگیاہے۔نیوزی لینڈ 25 فیصد شرح کے ساتھ8 ویں نمبر پر ہے۔

ادھر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سی پی ایل 2022 کا شیڈول جاری کردیا ہے۔خواتین کا ایونٹ بھی ہوگا۔میچز31 اگست سے 30 ستمبر کے مابین ہونگے۔

ایج باسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز نسل پرستی کے مرتکب ہونے والے کرکٹ فینز کے خلاف تحقیقات شروع ہوچکی  تھیں،اس میں پولیس کی پیش رفت ہوئی ہے،۔متعلقہ لوگوں تک پہنچ گئے ہیں،جلد ہی فیصلہ کن سٹیٹمنٹ جاری کی جائے گی۔پولیس نے ثبوت تیار کرلئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *