| | |

قومی ٹی20 کپ،لوسکورنگ شو میں بیٹرز ناک آئوٹ،سنٹرل پنجاب کی جیت

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ

ملتان میں قومی ٹی 20 کپ میچ لوسکورنگ شو میں تبدیل ،بیٹرز ناک آئوٹ کرگئے،بائولرز کا راج رہا،فیصلہ تو ہوناتھا،وہ پھر ہوکر ہی رہا ہے۔

قومی ٹی20 کپ میں سدرن پنجاب کی ناقص کارکردگی۔ سنٹرل پنجاب نے کامیابی حاصل کرلی  ہے۔عمدہ بیٹنگ کرتے پر طیب طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سنٹرل پنجاب نے 106رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا طیب طاہر نے ایک چھکے اورپانچ چوکوں کی مدد سے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،محمد اخلاق نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 17رنز بنائے۔

ثمین گل اور عمران رندھاوا نے 2,2, کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

ایشیا کپ شکست کا غم غلط،انگلش ٹیم کی پاکستان کے لئے تیاریاں،شیڈول

قبل ازیں سدرن پنجاب پہلے کھیلتے ہوئے صرف 106رنز بناسکی ۔زین عباس نے 3چوکوں کی مدد سے 25رنز کی اننگز کھیلی۔ یوسف بابر نے 1چوکے اور ایک چھکے کی مدد 22رنز بنائے ۔شیرون سراج نے جارحانہ اننگز کھیلی ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 21رنز بنائے۔

پاکستانی کرکٹر آفریدی اینٹی کرپشن میں معطل،نوٹس جاری

ناردرن کی جانب سے عامر یامین نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  3بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دوسرے کامیاب باؤلر وقاص مقصود نے 21رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔ علی اسفند 1, فیضان 1,حنین شاہ 2وکٹ لینے میں کامیاب رہے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *