| | | | | |

ایشیا کپ شکست کا غم غلط،انگلش ٹیم کی پاکستان کے لئے تیاریاں،شیڈول

لندن،کراچی،لاہور:کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ شکست کا غم غلط،انگلش ٹیم کی پاکستان کے لئے تیاریاں،شیڈول۔ایشیا کپ کی شکست کا غم ابھی تازہ ہے،اسے غلط کرنے انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کے لئےا ڑان بھرنے کی تیاری میں ہے۔دونوں بورڈز نے ٹیم کے پاکستان اترنے کی تیاریاں فائنل کرلی ہیں۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن پوری طرح اس میں شامل ہے۔انگلش ٹیم اگلے چند گھنٹوں میں یکجا ہونے والی ہے۔ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات  کے لئے کچھ کھلاڑی پہلے سے ہی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہونگے لیکن ان کی تدفین 19 ستمبر کو ہے،اس لئے اس میں ان کی شرکت ممکن نہیں ہے۔

انگلش ٹیم ٹھیک 48 سے 56 گھنٹوں بعد پاکستان پہنچ رہی ہے۔اسی دوران قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگا۔

پاکستان انگلینڈ ٹی 20 سیریز کاشیڈول

بیس ستمبر، پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
بائیس ستمبر، دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
تیئس ستمبر، تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
پچیس ستمبر، چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
اٹھائیس ستمبر، پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور
تیس ستمبر، چھٹا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور
دو  اکتوبر، ساتواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور

انگلش ٹیم کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کااعلان اگلے چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔ملتان میں جاری ٹی 20 کپ میچز کی کارکردگی بھی قابل بحث بنے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *