| | |

پاکستانی کرکٹر آفریدی اینٹی کرپشن میں معطل،نوٹس جاری

لاہور،ملتان:کرک اگین رپورٹ،پی سی بی میڈیا ریلیز

پاکستانی کرکٹر آفریدی اینٹی کرپشن میں معطل،نوٹس جاری

 خیبرپختونخوا کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل  کے تحت فوری طور پر عارضی معطلی کی سزا مل گئی ہے،وہ کرکٹ سے متعلق کسی بھی پروگرام میں حصہ نہیں لے سکتے۔  یہ سب   پی سی بی کے انسداد بدعنوانی یونٹ کی طرف سے کیا گیا ہے اور  تحقیقات جاری ہیں۔

آصف آفریدی کو آج ضابطہ کی شق 2.4 کے تحت دو خلاف ورزیوں کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور ان کے پاس الزامات کا جواب دینے کے لیے14 دن ہیں۔پی سی بی اس کیس کے نتائج تک مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔

 پی سی بی اس انسداد بدعنوانی کوڈ کے تحت کسی کو انسداد بدعنوانی کوڈ کے تحت چارج کرتا ہے تو  ایسے حالات میں جہاں وہ سمجھتا ہے کہ کھیل کی سالمیت کو  نقصان پہنچایا جا سکتا ہے، انسداد بدعنوانی ٹریبونل کے فیصلے تک حصہ لینے والے کو عارضی طور پر معطل کردیتا ہے۔ ایک کاپی اسی وقت آئی سی سی کو بھیجی جائے گی اور جہاں یہ  قابل ضروری ہو،ہاں بھجی جائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *