ملتان۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں ایک ہی روزایک وقت کے میچز میں کھلاڑیوں کی سیاہ پٹیاں،وجہ جانیئے،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل میں ایک ہی روز قریب ایک ہی وقت میں ہونے والے میچز میں کالی پٹیاں بیک وقت چل گئیں۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ملتان سلطانز کے خلاف اور بھارت کے شہر حیدرآباد میں آئی پی ایل کے سن رائزرز اورممبئی انڈینز کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے یہ کیا۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کا کالی پٹیاں باندھ کرمیچ کھیلنے کافیصلہ ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان رئیس کی بہن کی وفات پر کالی پٹیاں پہن کر میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔ترجمان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہر کھلاڑی رومان رئیس سے اظہاری ہمدردی کیلئے کالی پٹیاں پہن کر میچ کھیلا ۔رومان رئیس کی بہن کی وفات پر اسلام آباد یونائیٹڈ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے.ہماری دعائیں مشکل کی اس گھڑی میں رومان رئیس کے ساتھ ہیں
ادھر بھارت میں آج حیدرآباد میں آئی پی ایل کے میچ کے آغاز سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور کشمیر کے پہلگام میں منگل کے دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے احترام کے طور پر بازوؤں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھی گئیں۔گراؤنڈ میں چیئر لیڈرز یا آتش بازی بھی نہیں ہوئی، جیسا کہ آئی پی ایل میں معمول رہا ہے۔
.