دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔بلیک کیپ کی ریکارڈ ڈاٹ بالیں،میچ بھارت کے نام کردیا،چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنلز شیڈول سیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت ناقابل شکست۔نیوزی لینڈ کو آخری گروپ بی میچ میں 44 رنز سے ہراکر سیمی فائنل کے حریف کو کنفرم کرگیا۔پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا دبئی میں 4 مارچ کو مدمقابل ہونگے،اس شکست کے بعد نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا 5 مارچ کو دوسرے سیمی فائنل میں لاہور میں آمنے سامنے ہونگے۔بلیک کیپس 25 اوورز میں 3 وکٹ پر 133 رنز پر تھے۔7 وکٹ ہاتھ میں تھیں۔117 رنز درکار تھے اور 150 بالیں باقی تھیں لیکن نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے پاکستانی نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی اننگ کے 45.3 اوورز میں سے 155 بالیں گویا 26 اوورز ڈاٹ بالوں میں گزارے،نتیجہ میں جیت سے دور ہوتے گئے ہیں۔بھارت نے 4 اسپنرز کا استعمال کر کے بلیک کیپس سے میچ چھین لیا۔
اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے شاید ہار میں مقابلہ کیا۔بھارت نے پہلے جلد 3 وکٹیں کھودیں،پھر شری یاس ایئر کی ففٹی کی وجہ سے وہ 9 وکٹ پر 249 رنزبنانے میں کامیاب ہوگیا۔
اور کپتانوں کے برعکس نے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے بھارت کو گھمانے یا اپنا جائزہ لینے کیلئے ٹاس جیت کر دبئی میں پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا اور یہ پوری اننگ،خاص کر شروع میں درست لگا،جب کیوی گیند بازوں نے شبمان گل 2،روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 11 کو پویلین بھیج دیا۔بھارت 30 پر 3 وکٹ گنواچکا تھا لیکن یہاں چوتھی وکٹ پر اکسر پٹیل اور شری یاس ایئر نے 98 رنز کی شراکت بناکر بھارت کو ریسکیو کیا۔اکسر پٹیل 42 رنزبناکر گئے تو کے ایل راہول23 اور ہاردک پانڈیا نے 45 رنزکے ساتھ ضروری حصہ ڈالا۔سری یاس ایئر 79 رنزبناکر نمایاں رہے۔انہوں نے 98 بالیں کھیلیں۔بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 249 رنزبنائے۔
نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری8 اوورز میں 42 رنز دے کر 5 وکٹیں لے گئے۔جواب میں نیوزی لینڈ کا آغاز قریب ٹھیک ہی تھا۔راچین رویندرا اگرچہ شروع میں 17 کے اسکور پر 6 کرسکے لیکن ول ینگ جب 22 رنزبناکر گئے تو اسکور 49 تھا اور ڈیرل مچل 17 رنزبناکر پویلین گھومے تو بلیک کیپس 93 پر تھے۔کین ولیمسن نے بہت کوشش کی،ففٹی بھی مکمل کی لیکن بھارتی سپنرز کے سامنے ان سمیت کوئی کھڑا نہ ہوسکا۔ٹام لیتھم 14،گلین فلپس 12 اور کین ولیمسن 81 رنزبناکر گئے۔مچل سینٹنر نے31 بالز پر 28 رنزکے ساتھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی سپن نہ سمجھ سکے۔کین ولیمسن نے 81 رنزکیلئے120 بالیں کھیلیں اور صرف 7 چوکے لگائے۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 45.3 اوورز میں 205 رنزبناکر آئوت ہوئی اور بھارت نے 44 رنزکی جیت نام کی۔
بھارت کی جانب سےویرون چکرورتھی نے 10 اوورز میں 42 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔کلدیپ یادیو نے2 وکٹیں لیں،رویندرا جدیجا نے1 آئوٹ کیا۔اکسر پٹیل بھی ایک وکٹ لے سکے،ہاردک پانڈیا نے بطور پیسر ایک وکٹ لی،شامی کوئی آئوٹ نہ کرسکے۔