کراچی،کرک اگین رپورٹ۔سنسنی خیزی کی لپیٹ میں بیک وقت دونوں ٹیمیں اور فینز۔کراچی نے کون سالہ بدلہ چکایا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں کراچی میں کھیلا گیا میچ سنسنی خیزی میں اپنی مثال آپ اپ رہا ۔ایک وقت ایسا آیا کہ کراچی کیمپ اور پشاور کیمپ ٹینشن میں چلے گئے ۔ ٹیموں کے فینز اور کھلاڑیوں کے ساتھی بھی پریشانی میں نظر آئے ۔
گراؤنڈ میں اس طرح کا ماحول تھا جیسے پتہ نہیں کیا ہونے جا رہا ہے۔ انضمام الحق اور مشتاق احمد بھی اپنے کپتان کی حکمت عملی پر بحث کرتے اور فکر کرتے نظر آئے ۔ڈیوڈ وانر کا کیمپ بھی پریشانی کی تصویر بنا رہا۔ خود وارنر جب آؤٹ ہو کر گئے تو ایک کونے میں کھڑے ہوئے پھر تھوڑی دیر اکیلے بیٹھے اور سوچ و بچار میں چلے گئے۔
یہ مناظر شائقین پر بھی اثر انداز ہوئے اور ان پر بھی یہی مناظر نظر آئے، جو کہ تصاویر سے واضح ہیں۔ واضح رہے کہ یہ میچ پشاور زلمی کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹ سے ہاری تھی ۔کراچی کنگز نے بدلہ لیا ہے اس شکست کا،کہ پچھلے سال کے پی ایس ایل میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو دو رنز سے ہرایا تھا
Related Posts
Add A Comment