دونوں ٹیموں نے ہارنے کی پوری پوری کوشش کی،شعیب اخترکا دعویٰ،رمیز راجہ متاثر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی بھارت کیلئے ہوم ایڈوانٹج کا مرکز بنا ہوا ہے۔نیوزی لینڈ اور بھارت دونوں نے ہارنے کی بہت کوشش کی لیکن آخرکار بھارتی سپنرز نے میدان مارلیا،بھارت کو بہت مبارک ہو،سامنے اب آسٹریلیا آگیا ہے اور انہیں پھینٹا لگائیں۔
شعیب اختر نے دلی خواہش کا اظہار کیا کہ سیمی فائنلز میں افغانستان،بھارت،پاکستان اور بنگلہ دیش کو ہونا چاہئے،اس لئے کہ کرکٹ کی بڑی آبادی یہاں ہےاور میں اب بھی چاہیوں گا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی جیتے تاکہ یہ ایشیا ہی میں رہے۔
چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنلز،فائنل،بارش،اوورز کٹوتی،متبادل دن کے رولز،ٹائی میچ قانون سمیت اہم رولز
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ کےبعد بات چیت میں انہوں نے کہا ہےکہ بھارت 2023 ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا سے ہارا ہے،ہارنا نہیں چاہئے تھا لیکن بہرحال وہ بھی ہارے،اب ان کے پاس بدلہ لینے کا موقع ہے۔غصہ سے کھیلیں اور بھڑک کر کھیلیں۔ان کے پاس سپنرز کی چکی ہے اور وہ 250 رنزکرکے بھی جیت سکتے ہیں۔
شعیب اختر کے مطابق اس وقت بھارت فیورٹ ہے۔آسٹریلیا ہارجائے گا۔
سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی اس ٹیم کا کوئی توڑ نہیں ہے۔وہ وائٹ بال کرکٹ کی بہترین ٹیم ہے،جس میں تسلسل بھی ہےاور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھارت بیک فٹ سے ہوکر واپس فرنٹ فٹ پر آگیا۔45 اوورز میں سے37.3 اوورز 4 سپنرز کرگئے۔10 میں سے9 وکٹیں لے گئے تو وہ مکمل تیاری کےساتھ اترےہیں۔