میلبرن۔کرک اگین رپورٹ۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بائولرز باکسرز بن گئے،وکٹوں کی جھڑی،کئی ڈرامے۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایشز سیریز،ملیبرن ٹیسٹ اصل میں باکسنگ شو میں تبدیل ہوگیا۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں اوپر تلے ایک ہی دن دونوں ٹیمیں آئوٹ ہوگئی ہیں۔گراسی پچ اپنی جگہ لیکن ٹیسٹ کرکٹ اور ایشز کا یہ تعارف کسی بھی حوالہ ے مفید رہا یا نقصان دہ۔کئی اور ڈرامے ہوئے۔ایک نو بال پر کھلاڑی آئوٹ قرار دیا گیا۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا۔میزبان آسٹریلیا45.2 اوورز میں 152 رنزبناکر آل آئوٹ ہوا۔مائیئکل نیسر نے35 رنزبنائے۔عثمان خواجہ نے 29 رنزکی اننگ کھیلی،اس دوران اپنے 8 ہزار رنز بھی مکمل کئے۔
سٹارک جو پوری سیریز میں بیٹنگ سے بھی متاثر کن پرفارمنس کرتے نظر آئے ،وہ کارس کی بال پر مڈ آف پر سٹوکس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ اسٹوکس نے اچھا کیچ لیا۔ ایسا لگتا تھا کہ اسٹارک صرف ایک رن بنا کر میدان سے نکلنے کے لیے جلدی میں ہیں۔۔ی پلے سے واضح ہوا کہ کارس نو بال کے بہت قریب ہے۔ لیکن اس فیصلے پر نظرثانی کی گئی اور اسے منصفانہ سمجھا گیا۔ اسٹارک ہچکچاتے نظر نہیں آئے اور گراؤنڈ سے ڈریسنگ روم میں واپس چلے گئے۔دیکھنے والوں کے ہاں یہ نو بال تھی۔انگلینڈ کی جانب سے جو ش ٹونگو نے 45 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔
جواب انگلینڈ ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا۔نتیجہ میں اس کی وکٹیں بھی گرتی گئیں۔16 رنز تک 4 وکٹیں جاچکی تھیں۔ہیری بروک نے 41 اور بین سٹوکس نے 16 رنزکے ساتھ مزاحمت کی لیکن پھر کیا تھا۔آئوٹ ہوتے ہی دوبارہ جھڑی لگ گئی۔24 اوورز میں 91 رنز پر 9 وکٹیں گرگئیں۔یہاںگس اٹکنسن نے مزاحمت کی اور سکور کو 100 سے اوپر لے جانے میں مدد کی۔وہ بھی 28 رنز بناکر گئے تو انگلینڈ 30 سے بھی کم اوورز میں 110 پر باہر تھا۔آسٹریلیا نے 42 رنز کی سبقت لی۔
