میلبرن،کرک اگین رپورٹ
Image source:Getty Images
باکسنگ ڈے ٹیسٹ،بارش سے قبل آسٹریلیا کے آخری دس اوورز میں 6 رنز،پھر بھی پاکستانی بائولرزناکام،کیسے۔پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا لائیو سکور کارڈ سٹاپ پے،اس لئے کہ میلبرن میں بارش کے سبب کھیل تاحال رکا ہے۔2 بار بارش رکی ہے۔امپائرز نے میدان کاجائزہ لیا۔اس کے بعد پھر ہلکی سی بارش شروع ہوگئی۔
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،میلبرن میں بارش،شاہین اورلبوشین میں تلخ کلامی
کرک اگین یہاں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ کے پہلے روز کا تزیہ اگر کرے تو صاف سی بات ہے کہ ابر آلود موسم اور خاص کر کھیل کے آخری گھنٹے میں آنے والے طوفان کے تناظر میں حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے اچھی بائولنگ کی ہے۔پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کا پہلا روز یوں اہم تھا کہ آسٹریلیا نے لنچ تک 27 اوورز ایک بال پر 90 اسکور کئے تھے،پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا لنچ کے بعد جب عثمان خواجہ آئوٹ ہوئے تو یہ 34 ویں اوور کی پہلی بال تھی،پاکستان بمقابلہ اسٹریلیا لائیو میچ، دیکھنے لائق تھا لیکن آسٹریلیا سٹیون سمتھ اور مارنس لبوشین کی موجودگی میں اسکور کرنا بھول گیا۔پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سکور کی حالت یہ رہی کہ جس وقت کھیل رکا تو آسٹریلیا کا اسکور 2 وکٹ پر 114 تھا،پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ کا عالم یہ ہوا کہ 42.4 اوورز ہوئے تھے۔اس کا مطلب ہے کہ آسٹریلیا نے دوسری وکٹ گرنے کے بعد 9اوورز 3 بالز یا آسان الفاظ میں 57 بالز پر صرف 6 رنزبنائے۔15 اوورز 3 بالز کا کھیل لنچ کے بعد ہوا،اس میں ایک وکٹ پر 24 اسکور بنے،اس لئے کہ سٹیون سمتھ نے 26 بالز پر 2 اور لبوشین نے 47 بالز پر 14 کئے۔
عثمان خواجہ کے شوز پر آج بھی کچھ لکھا،اوپنر حسن علی کا شکار
یہاں تک تو اہم بات ہوگئی لیکن اس سے اہم ترین بات یہ ہے کہ اتنی کفایتی بائولنگ کے بعد بھی شاہین اور حسن علی کامیاب نہیں بلکہ ناکام ہوئے ہیں۔ایسے موسم،ایسی کنڈیشنز اور ایسے دبائو اور ایسے طوفانی عالم میں وکٹیں درکار ہواکرتی ہیں۔آسٹریلیا بیٹرز کب اسکور کی جانب جارہے تھے،ان کو بھی معلوم تھا کہ کنڈیشنز اور ہوائیں اس وقت ان کے مخالف ہیں،اس لئے انہوں نے وکٹ بچانا چاہی،چنانچہ جو چاہا،وہ پالیا اور وکٹ بچاگئے تو یہ ان کی کامیابی اور پاکستانی پیسرز کی ناکامی ہے۔
حفیظ اینڈ کمپنی مکی آرتھرسے بھی گئی گزری، باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،لنچ تک کئی ڈرامے
شاہین شاہ آفریدی نے 42 میں سے 15 اوورز کردیئے،اس کنڈیشنز میں بھی 40 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔حسن علی کے دس اوورز میں 21 رنز ہیں،ایک وکٹ لی۔عامر جمال 7 اوورز میں 28 رنز دے کرکوئی آئوٹ نہ کرسکا۔سلمان علی آغا نے 2 ہی اوورز کئے۔3 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔میر حمزہ نے8.4 اوورز میں 16 رنزدیئے،وہ بھی تاحال محروم ہیں۔