| | |

باکسنگ ڈے ٹیسٹ،بھارت پہلی اننگ تو ہارگیا،پروٹیز کی سبقت ابھی جاری

سنچورین،کرک اگین رپورٹ

Getty Images/AFP

باکسنگ ڈے ٹیسٹ،بھارت پہلی اننگ تو ہارگیا،پروٹیز کی سبقت ابھی جاری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم باکسنگ ڈے ٹیسٹ دوسرے روز ہی ہارگئی ہے،اس لئے کہ پروٹیز نے پہلی اننگ میں برتری ثابت کردی۔ساتھ میں اسے زیادہ کرنے کے مشن پر ہے۔

سنچورین میں 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ  کے دوسرے روز جنوبی افریقا نے کھیل ختم ہونے پر پہلی اننگ میں5 وکٹ پر256 رنزبنالئے تھے۔اس طرح اس کی بھارت پر 11 رنزکی سبقت ہوچکی تھی۔ڈین ایلجر 211 بالز پر 140 رنزکے ساتھ ناقابل شکست تھے۔اسپنرزکا زور نہ چلا۔سراج اور بمرا کی 2،2 وکٹیں ہیں۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم پہلی اننگ میں245 رنزبناکرآئوٹ ہوئی تھی۔کے ایل راہول سنچری مکمل کرگئے اور 101 پر آئوٹ ہوئے۔کاگیسو رابادا نے 5 وکٹیں لیں اور صرف 59 رنز دیئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *