| | | | |

بی پی ایل ،عامر کی کلاسیکل بائولنگ،شعیب ملک کی اچھی اننگ،دونوں ٹیمیں کامیاب

میرپور،کرک اگین رپورٹ

بی پی ایل ،عامر کی کلاسیکل بائولنگ،شعیب ملک کی اچھی اننگ،دونوں ٹیمیں کامیاب۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا آغاز ہوگیا ہے۔پاکستانی پیسر محمد عامر کی ٹیم کا پہلا میچ تھا اور عامر نے شاندار اور جاندار بائولنگ کی ہے۔چٹاگرام چیلنجرزپہلے کھیل کر 20 اوورز میں 9 وکٹ پر صرف 89 رنزبناسکے۔عفیف حسین نے 25 رنزبنائے۔محمد عامر نے تباہ کن بالز کیں۔4 اوورز کئے۔ایک میڈن تھا۔7 رنز دے کر 2 آئوٹ کئے۔رحمان راجہ نے14 رنزکے عوض 4 وکٹیں لیں۔

جواب میں سلہٹ  سٹرائیکرز نے 2 وکٹ پر ہدف مکمل کرکے لیگ کا پہلا میچ جیتا ہے۔

دوسرا میچ رنگ پور رائیڈرز نےکومیلا وکٹورینز کے خلاف 34 رنز سے جیت لیا۔فاتح ٹیم نے5 وکٹ پر 176 اسکور کئے۔شعیب ملک نے 26 بالز پر 33 رنزکی اننگ کھیلی۔کومیلا وکٹورینز جواب میں 5 بالز قبل142 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یہاں ڈیوڈ ملان صرف17 رنزکرسکے۔خوشدل شاہ 1 رن کے مہمان بنے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *