سلہٹ،کرک اگین رپورٹ
بی پی ایل،محمد رضوان بھڑک اٹھے،مخالف ٹیم جل کر جھلس گئی۔پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان بھڑک اٹھے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں جارحانہ اننگ کی بدولت اپنی ٹیم کی ناقابل یقین جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
سلہٹ میں کھیلے گئے بی پی ایل 2023 کے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے کھلنا ٹائیگرز کو7 وکٹ سے شکست دی۔ناکام ٹیم نے پنی جانب سے فاتحانہ اسکور2 وکٹ پر 210 اسکور کئے۔تمیم اقبال نے 61 بالز پر 95 اور شائی ہوپ نے 55 بالز پر91 اسکور کئے۔نسیم شاہ نے 34 رنزکے عوض ایک وکٹ لی۔
جواب میں کومیلا وکٹورینز نے 10 بالز قبل ہی ہدف 3 وکٹ پر پورا کرلیا۔فتح کی خاص بات محمد رضوان کے بھڑکیلی اننگ تھی،انہوں نے 39 بالز پر 73 رنزبنائے۔4 چھکے اور 8 چوکے اننگ کا حسن تھے۔ان کے علاوہ جانس چارلس نے سنچری کی،انہوں نے56 بالز پر 107 رنزبنائے لیکن وہ آئوٹ بھی نہیں ہوئے۔