کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کیلئے حارث رئوف کے حوالہ سے بریکنگ نیوز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اپنی انجری سے صحت یاب ہو گئے ہیں اور وہ بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم کے قریبی ذرائع نے اتوار کو تصدیق کی کہ حارث جنہوں نے حالیہ سہ فریقی سیریز کے ٹورنامنٹ کے دوران اپنے سینے کی نچلت پٹھوں میں تکلیف کا اظہار کیا تھا، صحت یاب ہو گئے ہیں اور وہ کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں کھیلیں گے۔
حارث نے 46 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 83 وکٹیں اور 79 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں مزید 110 وکٹیں حاصل کیں ۔وائٹ بال کے ماہر باؤلر کی حیثیت سے شہرت بنائی ہے۔