دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اجلاس سے بریکنگ نیوز۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی بورڈز میٹنگ کا تین روزہ اجلاس دبئی میں ختم ہو گیا۔
۔تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ آئی سی سی اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی توجہ زیادہ تر اسٹیڈیمز کی تیاری موقت پر اس کی تکمیل کے ساتھ ساتھ اس کے اخراجات کے بتانے پر تھی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ زور تھا کہ چیمپینز ٹرافی کے لیے پاکستان پوری طرح تیار ہے۔ مطلب یہ تھا کہ پاکستان ہی ایونٹ کا میزبان ہوگا ۔
آئی سی سی بورڈز میٹنگ میں ذمہ داران نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو واضح کردیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ مسائل میں وہ ہائبرڈ ماڈل ذہن میں رکھے،ساتھ میں پی سی بی کو کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مل کر جو بھی ممکنہ صورت نکال سکتا ہے،ضرور نکال لے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس اجلاس میں تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ بھارت پاکستان کا دورہ کرے گا یا نہیں کرے گا۔ گویا چیمپینز ٹرافی پوری پاکستان میں ہوگی یا ہائبرڈ ماڈل کے تحت کچھ میچز دبئی میں ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اگلے ماہ آئی سی سی کا ایک اوراجلاس ہوگا ،جس میں حکومتی معاملات پر براہ راست ہدایات لے کر بھارت کرکٹ بورڈ اگاہ کرے گا ۔اس کے بعد ہی حتمی فیصلہ ہوگا کہ ایونٹ کہاں جا رہا ہے ۔چنانچہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 25 کا شیڈول تا حال گم ہے۔
چیمپئنز ٹرافی،بھارت نے آخری تجویز پر بھی لکیر پھیردی،آئی سی سی اجلاس میں ہائبرڈ ماڈل پیش