| | | | | |

بریکنگ نیوز،سلیکٹرزکے منٹس لیک،ایک نائب کپتان کے حق،باقی مخالفت میں،تقرری کا فائنل اختیار ایک فرد کو دے دیا گیا

برمنگھم،لاہور:کرک اگین رپورٹ

بریکنگ نیوز،سلیکٹرزکے منٹس لیک،ایک نائب کپتان کے حق،باقی مخالفت میں،تقرری کا فائنل اختیار ایک فرد کو دے دیا گیا،۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان میں نائب کپتان کی عدم تقرری نے نئی سنسنی اختیار کرلی ہے۔ہاف درجن بے ہنگم سلیکشنم کمیٹی نے  کسی خاص وجہ سے نائب کپتان کے تقرر پر بات کرنا بھی گوا را نہیں کی ہے۔قومی سلیکٹرز کے میٹنگ منٹس لیک ہوگئے ہیں۔اس میں واضح ہے کہ کسی کو نائب کپتان نہیں بنایا جائے گا اور شاہین سمیت کسی کو اس کی پیش کش بھی نہیں کی گئی۔

پاکستان کرکٹ کی نئی سیاست عیاں ،پی سی بی کا نائب کپتانی پر رضوان سے کیوں مسئلہ

ایک سلیکٹر محمد یوسف نے کوشش کی تھی کہ بابر اعظم کے نائب کا تقرر کیا جائے لیکن کسی نے نہ سنی۔اب بات انگلینڈ سیریز سے بھی آگے ٹی 20 ورلڈکپ پر چلی گئی ہے اور پاکستان بغیر کسی نائب کپتان کے کھیلے گا۔بابر اعظم کو کچھ ہوا تو میدان میں کپتان کون ہوگا،اس کے لئے ایک فرد کو اختیار دے دیا گیا ہے اور اس کا نام ہے ہیڈ کوچ  گیری کرسٹن۔وہ عارضی نائب کپتان کا انتخاب کریں گے۔

ایسا کیوں ہوا۔کیا چل رہا

پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے لیک منٹس اپنی جگہ لیکن اس سے باہر شاہین آفریدی کو پیشکش ہی نہیں کی گئی بلکہ دبائو بھی ڈالا گیا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔شاداب خان کی پرفارمنس ناکامی سے دوچار ہے،اسے نائب کپتانی دینا حماقت ہوتی،لیکن محمد رضوان کو نائب کپتان بنانے میں جہاں رکاوٹ آئی ہے،وہ حیران کن ہے۔سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے منٹس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے لیے بابر اعظم کے نائب کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے ایک ویب سائٹ کو بتایا کہ نائب کپتانی کے موضوع پر کبھی بات نہیں ہوئی، اس لیے کسی کو بھی اس کردار کی پیشکش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

پاکستانی بیٹنگ فلاپ،انگلینڈ نے آئوٹ کلاس کردیا،باوقار جیت

سوال یہ ہے کہ وہاب ریاض جیسے کریکٹر کیوں اس کے مخالف تھے کہ نائب کپتان مقرر نہ کیا جائے۔کیا یہ ان کے کلب کا ایونٹ تھا۔یہ میگا ایونٹ ہے،اس کے اثرات دیکھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *