سڈنی،کرک اگین رپورٹ۔بمراہ کی ہسپتال روانگی واپسی،صائم ایوب کی چھٹی،بین کرافٹ کی ٹوٹی ہڈی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کے قائم مقام کپتان جسپریت بمرا سکین کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں واپس اگئے اور ٹیم کے ہمراہ ہوٹل کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔ میچ کے دوران انہیں سٹرین کی تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے وہ میدان سے چلے گئے۔ انہیں گاڑی میں ہسپتال جاتے دیکھا گیا۔ تین گھنٹے کے بعد ان کی واپسی ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ احتیاطی سکین ہوا ہے اس کی ابھی رپورٹ آنا باقی ہے لیکن بھارتی کیمپ کے لیے یہ خوش آئند بات ہے کہ بمراہ ان کے ساتھ واپس جڑ گئے ۔دوسری جانب بھارت کے ٹیسٹ کپتان روہت شرما نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پانچویں ٹیسٹ سے خود باہر ہوئے ہیں ۔ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔یوں روہت شرما ابھی کرکٹ چھوڑنے والے نہیں ہیں۔
سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز 15 وکٹوں کی برسات،میچ دوسرے ہی روز فیصلہ کن موڑپر
پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب چھ ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔صائم ایوب کو یہ فریکچر جمعہ کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔جمعہ کی دوپہر کی گئی ایم آر آئی نے فریکچر کی تصدیق کی ہے جس کے بعد صائم ایوب کے ٹخنے کو میڈیکل مون بوٹ سے فکس کردیا گیا ہے۔اگرچہ صائم ایوب ٹیسٹ میں مزید حصہ نہیں لیں گے تاہم وہ ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔
صائم ایوب ویسٹ انڈیز سیریز سے بھی باہر،چیمپئنز ٹرافی کھیلیں گے یا نہیں،نیوز آگئی
کیمرون بینکرافٹ کا بی بی ایل سیزن باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے۔ سڈنی تھنڈر کے اوپنر کو ٹیم کے ساتھی ڈینیئل سامس کے ساتھ خوفناک تصادم میں کندھے اور ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔بینکرافٹ اور سامس دونوں ہفتے کی صبح پرتھ کے ایک اسپتال میں تھے۔ایک روز قبل ٹکرائو سے زخمی ہوئے تھے۔