ہوبارٹ ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ قربانی دینے کیلئے اپنے آپ کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ سے باہر کیا۔
کہتے ہیں کہ میرے خیال سے کپتانی سب سے پہلے اہنے آپ سے قربانی مانگتی ہے اور قربانی کا سٹارٹ خود سے کرتے ہیں۔ آپ سوچتے ہیں ،کیونکہ آپ فرنٹ پر آتے ہیں تو ہمیشہ ہم نے دیکھا ان باتوں کو بھی دیکھا کہ ذمہ داری فرنٹ پر اتی ہے کہ وہ پرفارمنس کرے۔ وہ کسی بھی چیز کے لیے ہے تو خود سے شروع کریں۔لوگ دیکھ رہے ہیں تو اس میں میری کافی بات ہوئی۔ ٹی ٹونٹی میں ہمارے پاس سینیئرزکافی ہیں اور وہ چیز ہم دیکھ رہے ہیں، مختلف چیزوں پر دیکھ رہے ہیں، کیونکہ ہمارے پاس اگر آپ دیکھ لیں تو نیا لاٹ ہے۔ اس ٹائم پاکستان کا سارا بنچ جتنے بھی بنچ پر ہیں، جو ہم سمجھ رہے ہیں کہ پاکستان کی کریم ہے۔ ہمارے پاس اسپنرز بھی ہیں۔ فیوچر سٹارز بھی ہیں۔
الحمدللہ تو ان کو آزمایا جا رہا ہے تو میں نے بھی یہی سوچا کہ وائی ناٹ میں ہی اپنے آپ سے ہی شروع کروں ۔میں اس لئے آسٹریلیا کے خلاف آج تیسرامیچ نہیں کھیلا۔ہہلے میچ کیلئے ہم کہہ سکے کہ وہ سات اوورز کا میچ تھا تو میں چاہ رہا ہوں کہ کم سے کم سب کو موقع ملے۔اس طرف ایسی چیز چلی جاتی ہے کہ آج ہم اب سیریز ہار جاتے ہیں تو پھر اس میں نہیں سمجھتا کہ بجائے اس کے کہ پیسٹ ہر فوکس کیا جائے بلکہ سب کو چانس ملے۔ اپنی چیزوں کو بھی فیوچر میں دیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
ہمارے پاس سینئیر ہیں بھی اور نہیں بھی۔ہم سیکھ رہے ہیں۔