کرک اگین رپورٹ
سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی جمعرات کو ایک تقریب کے لیے بردوان جاتے ہوئے درگا پور ایکسپریس وے پر حادثے کا شکار ہونے کے بعد محفوظ رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ قافلے میں شامل دو گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا۔
تھوڑی تاخیر کے بعد، گنگولی نے اپنا سفر جاری رکھا اور بردوان یونیورسٹی میں طے شدہ پروگرام میں شرکت کی۔ بی سی سی آئی کے سابق صدر، جو اب جے ایس ڈبلیو اسپورٹس میں کرکٹ کے ڈائریکٹر ہیں، خواتین کی کرکٹ کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں