سڈنی،کرک اگین رپورٹ
بگ بیش لیگ میں منگل کی شام بسڈنی سکسرز کے خلاف سڈنی میں کھیلے گئے میچ کے دوران ایک نیا ڈرامہ ہوا۔ میلبورن اسٹارز کے اوپنر ٹام راجرز اپنے متنازعہ آؤٹ ہونے کے بعد حیران رہ گئے۔ایسا کیچ تھا جو گرائونڈ کو لگ گیا۔تھرڈ امپائر نے آئوٹ قرار دیا۔
فتح کے لیے 155 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، اسٹارز پانچویں اوور میں 0-28 پر تھے جب راجرز نے سکسرز کے تیز گیند باز جیکسن برڈ کی بال پر شاٹ کھیلا جوحریف کپتان موئسس ہنریکس کی طرف گیا۔
سکسرز کے کپتان نے پھیلے ہوئے بازو کے ساتھ عجیب و غریب انداز میں پہلے گیند کو ایک ہاتھ سے پکڑا، اس عمل میں کندھے کو ممکنہ طور پر چوٹ لگ گئی۔ ری پلے نے تجویز کیا کہ گیند زمین کے ساتھ رابطے میں آ گئی ہو گی۔ایک منٹ سے زیادہ فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد،تھرڈ امپائر کلیئر پولوساک نے آؤٹ سے قرار دیس، جو کہ راجرز کے لیے حیران کن تھا۔
میچ سکسرز نے جیت لیا ہے۔
اس میچ میں سٹارز کیلئے حارث رئوف اور اسامہ میر نے 3،3 وکٹیں لیں۔