گال،کرک اگین رپورٹ۔عثمان خواجہ اور سٹیون سمتھ کی سنچریاں،بڑا اعزاز بجھی حاصل،آسٹریلیا کے 330 رنز۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے سلسلے میں سری لنکا میں آخری سیریز جاری ہے۔2 میچزکی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز کینگروز کے نام رہا۔سٹیون سمتھ اور عثمان خواجہ کی سنچریز کے ساتھ سٹیون سمتھ کے 10 ہزار رنز کی تکمیل ہوئی۔وہ تیز ترین دس ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بیٹر بن گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کھیلے گئے میچوں کے لحاظ سے 10,000 ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے مشترکہ طور پر دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے۔برائن لارا 111 میچز کی 195 اننگز کے ساتھ پہلے اور کمار سنگاکارا115 میچز کی 195 اننگز میں دس ہزار رنزبناکر دوسرے نمبر پر تھے۔اب سمتھ نے یہ اعزاز115 میچزکی 205 اننگز میں حاصل کیا۔
آسٹریلیا نے پہلے روز کے اختتام پر صرف 2 وکٹ پر 330 رنزبنالئے۔خراب روشنی اور بارش کے سبب کھیل 8.5 اوورز قبل ختم ہوا۔آسٹریلیا نے 81.1 اوورز بیٹنگ کی۔عثمان خواجہ 147 اورسمتھ 104 پر کھیل رہے تھے۔