| | | | | | | |

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹرزکو کھانے پر بلالیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان کے 20 رکنی ٹی 20 اسکواڈ کو آج دوپہر کے کھانے پر بلالیا ہے۔مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کا کیمپ لاہور میں جاری ہے اور یہ کل ختم ہونا ہے،آج دوپہر کو کیمپ کی سرگرمی کے اختتام پر قومی کھلاڑی پی سی بی کے آفیشل مہمان ہونگے۔

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ سے زیادہ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کیلئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی مقصود ہے۔

پاکستان ٹیم آئرلینڈ میں 10 مئی سے 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی اور اس کے بعد انگلینڈ میں 4 میچز اس ماہ کے آخری عشرے میں ہونگے اور اس کے بعد ٹیم لندن سے امریکاکیلئے روانہ ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *