دبئی،کرک اگین اسپیشل رپورٹ۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل(یا نیا عنوان) جیسا کہ 24 گھنٹے قبل لکھا تھا کہ تحت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے 4 مقام پر ہوگا۔کراچی،لاہور،راولپنڈی کے ساتھ دبئی میزبان ہونگے۔پاکستان میں 3 سٹیڈیمز میں جاری ترقیاتی کام میں کسی بھی وجہ سے رکاوٹ کی صورت میں اس کے میچز باقی 2 سنٹرز میں ہونگے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سٹینڈ بائی کے طور پر ہوگا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شیڈول فائنل ہوگیا ہے۔اس کا رسمی اعلان باقی ہے۔پاکستان اور بھارت کے آئی سی سی ایونٹس کے اگلے میچز نیوٹڑل وینیوز پر ہونگے لیکن یہ حتمی نہیں ہوگا،ایک شق نکالی جارہی ہے کہ حالات کے مطابق تبدیلی ممکن ہوگی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مکمل شیڈول
چییمپئنز ٹرافی شیڈول کے مطابق 8 ٹیموں کا 2 گروپ ہے
گروپ اے میں پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش ،نیوزی لینڈ
گروپ بی میں انگلینڈ،آسٹریلیا،جنوبی افریقا ،افغانستان
ایونٹ کا مکمل شیڈول دیکھیں تو پاکستان اور نیوزی لینڈ مہم کا آغاز کریں گے۔آسٹریلیا کا پہلا مقابلہ ہی انگلینڈ سے لاہور میں پڑے گا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مکمل شیڈول
فروری 19،نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان،کراچی
فروری 20،بنگلہ دیش بمقابلہ انڈیا،دبئی
فروری21،افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،کراچی
فروری 22،آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ،لاہور
فروری23،نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا،دبئی
فروری24،پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش،راولپنڈی
فروری25،افغانستان بمقابلہ انگلینڈ،لاہور
فروری 26،آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ،راولپنڈی
فروری27۔بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ،لاہور
فروری28۔افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا،راولپنڈی
یکم مارچ،بھارت بمقابلہ پاکستان،دبئی
مارچ2،جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ،راولپنڈی
مارچ 5،سیمی فائنل
بھارت سیمی فائنل میں پہنچا تو اس کا میچ پہلا سیمی فائنل دبئی میں ہوگا
مارچ 6،سیمی فائنل: گروپ اے کی نمبر 2 بمقابلہ گروپ گروپ بی کی نمبر ون،راولپنڈی،گروپ پوزیشن بدل سکتی ہے۔
مارچ9، فائنل: لاہور یا دبئی
بھارت کے انحصار پر
بھارت سیمی فائنل میں پہنچا تو گروپ پوزیشن نظر انداز کرکے اس کا سیمی دبئی میں شیڈول کیا جائے گا۔دوسرا سیمی فائنل پاکستان میں ہوگا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول میں معمولی ردوبل ممکن ہے،جب تک آئی سی سی کی جانب سے آفیشل اعلان نہیں ہوجاتا،اس وقت تک مکمل حتمی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔