کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی 2025،جنوبی افریقا کا افغانستان کیلئے ریکارڈ ہدف سیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ریان رکلٹن کی سنچری،دیگر کی ہاف سنچریز کی مدد سے جنوبی افریقا نے افغانستان کے خلاف 6 وکٹوں پر 315 رنز بنائے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کے گروپ بی کے میچ میں افغانستان کو جیت کیلئے ریکارڈ 316رنزکاہدف ملا ہے۔عظمت اللہ عمرزائی نے آخر میں شاندار اوور کیا۔
نیشنل بنک سٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا آغاز کیا۔اوپنرٹونی ڈیزوزرزی 11 رنزبناکرآئوٹ ہوئے لیکن کپتان تیمبا باووما نےدوسرے اوپنر ریان رکلنٹن کے ساتھ دوسری وکٹ پر 129 رنزکی شراکت قائم کی اور 29 ویں اوور میں اسکور 157 تک پہنچایا،یہاں باووما 58 رنزبناکر نبی کا اشکار ہوئے،جنہوں نے پہلی وکٹ بھی لی تھی۔دوسری جانب ریان رکلٹن نے شاندار سنچری مکمل۔رواں چیمپئنز ٹرافی کی یہ 5 ویں سنچری تھی۔وہ 103 رنزبناکررن آئوٹ ہوگئے۔ڈیئر ڈوسین نے 46 بالز پر 52 رنزکے ساتھ اسکور کی شرح تیز رکھی۔ڈیوڈ ملر کو14 اور مارکو جاسین کو صفر پر آئوٹ کرکے اختتامی اوورز میں پروٹیز کو رکنے پر مجبور کیا۔ ایڈن مارکرم 36 بالز بالز پر52 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔جنوبی افریقا نے 6 وکٹوں پر 315 رنزبنائے۔
افغانستان کی جانب سےمحمد نبی نے 51 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔فضل حق فاروقی،عمرزائی اور نور احم کی ایک ایک وکٹ تھی۔راشد خان 10 اوورز میں 59 رنزدےکر ناکام رہے۔
افغانستان 286 رنز سے بڑا ہدف عبور نہیں کرسکا