راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کے ایک میچ کے روز 90 فیصد بارش کی پیشگوئی،شیڈول پر ٹو ڈبلیوز کا اٹیک۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آخری میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف بارش کی مداخلت ہے۔موسم کی پیشگوئی کے مطابق راولپنڈی میں 24 فروری سے 27 فروری تک تیز بارش کی پیش گوئی ہے۔پاکستان کا آخری میچ راولپپنڈی میں 27 فروری کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں سارادن 90 فیصد بارش کا امکان ہے اور تیز بارش کی پیشگوئی ہے۔یوں پاکستان نے اگر چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ہراکر اپنے چانسز باقی رکھنے بھی ہیں تو اس کو خطرہ رہے گا لیکن اگر23 فروری کو دبئی میں پاکستان بھارت سے ہارگیا توپھر بارش کی ہی دعاکی جائے گی کہ چیمپئنز ٹرافی سے تو باہر ہوہی گئے،آخری میچ میں کہیں بنگلہ دیش سے نہ ہارجائیں تو بہتر ہے کہ بارش ہی رہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں آج کا میچ،بھارت اگر ہارا تو کیا ہوگا،دبئی کے 88 ون ڈے تاریخ میں کتنا سکوربن پایا
ادھر سابق کرکٹرز وسیم اکرم اور وقار یونس نے سوال اٹھایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ قذافی سٹیڈیم لاہور کیلئے تزئین وآرائش کا شور کرتا رہا اور اچھا کربھی دیا لیکن لاہور میں چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا میچ کیوں شیڈول نہیں کیا گیا۔بھلے آئی سی سی کی شیڈولنگ ٹیم ہی اوپر ہو لیکن میزبان ملک سے پوچھا جاتا ہے کہ سکیورٹی،فینز کی آمد اور کمائی کیلئے مناسب وینیوز کون سا ہے۔دوسرے الفاظ میں لاہور کو پاکستان کے میچ کیلئےنہ سوچے جانے پر وسیم اکرم اور وقار یونس حیران ہیں،بھلے بھارت کا میچ سوچا گیا ہو لیکن یہ تو علم ہوگیا تھا کہ بھارت پاکستان نہیں آئے گا۔