ممبئی،کرک اگین اسپیشل رپورٹر۔چیمپئنز ٹرافی اور جسپریت بمراہ،بھارتی بورڈ اعلان تو آج کرے گا لیکن حتمی فیصلہ لیک،کرک اگین پر صرف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی پیسر جسپریت بمرا کا آفیشلی اعلان آج 11 فروری کو بی سی سی آئی یعنی بورڈ اف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا کرے گا لیکن انتہائی خفیہ ذرائع سے خبر ملی ہے کہ
جسپریت بمراہ نے ایک روز قبل 10 فروری کو نیشنل اکیڈمی میں جو وقت گزارا اس میں ان کی فٹنس پر شکوک کا اظہار کیا گیا اور ان کی واپسی کو مشروط کیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ بمراہ چیمپینز ٹرافی کے تمام میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ۔انہیں کسی ایک میچ جیسے پاکستان ہے یا بھارتی ٹیم اگر سیمی فائنل میں پہنچتی ہے اور فائنل میں پہنچتی ہے تو وہاں انہیں لیا جائے گا۔ اس کے لیے طریقہ کار طے کیا گیا ہے ۔
سہہ ملکی کپ اور چیمپئنز ٹرافی،ایک سلیکشن کیلئے 4 سپنرز کو گرین سگنل،ڈرامائی شرط
یہ بھی ممکن ہے کہ بیک اپ کے طور اضافی کھلاڑی کے طور پہ جسپریت بمراہ سکواڈ کا حصہ ہوں یا ویسے ہی ہوں یا پھر عین وقت پر جب ضرورت پڑے تو کسی کھلاڑی کو باہر کیا جائے ۔ایک ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ابتدائی طور پر بی سی سی آئی میں یہ تجویز بھی ہے کہ پہلے انہیں 14 رکنی اسکواڈ میں شامل نہ کیا جائے اور پھر جب جہاں ضرورت محسوس ہو جیسے پاکستان کا میچ ہے یا پھر سیمی فائنل یا فائنل تو وہاں پھر کسی کھلاڑی کو ان فٹ ڈکلیئر کر کے جسپریت بمرا کو ان کی جگہ لیا جائے ،تو کہنے کا مطلب یہ ہے کہ کرک اگین آپ کو یہ کرکٹ نیوز بریک کر رہا ہے کہ بمراہ کہیں نہ کہیں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے کسی میچ میں کھیلتے نظر ائیں گے اگر بھارت سیمی فائنل تک جاتا دکھائی دے۔